لجات (یونانی: Τραχωνῖτις، ترخونی تس یا تراکونتیس، مطلب: سنگلاخ، پتھریلی زمین) دمشق کے جنوب مشرق میں ایک آتش فشاں علاقہ ہے۔ اس کا ذکر لوقا کی انجیل میں ”ترخونی تس“ کے نام سے ہے۔[1] پہلے زمانے میں اس علاقے پر فلپس اتوریہ حکمران تھا۔ اہلِ عرب اس علاقے کو ابھی بھی اللہ کا قلعہ کہتے ہیں۔ یہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کہ پتھروں میں طوفان آیا ہو اور پتھر اسی طرح جم گئے ہوں۔ پہلی صدی کا مشہور یہودی مؤرخ یوسیفس اس علاقے کے لوگوں کے متعلق لکھتا ہے کہ وہ بڑے ڈاکو اور چور تھے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. لوقا 3: 1