لفاظی یا طوالت بیانی/پسندی (انگریزی: Verbosity) کسی تقریر یا تحریر میں ایسا طرز عمل ہے جس میں ضرورت سے کہیں زائد الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً جہاں غصہ جیسا ایک لفظ اپنا مکمل مفہوم ادا کر رہا ہوتا ہے، وہاں غیظ و غضب کا استعمال ہے۔ لفاظی کی الٹ سادہ زبان ہے۔ کچھ اساتذہ، جن میں ایلی منٹس آف اسٹائل کے مصنف بھی شامل ہیں، یہ آگاہ کر چکے ہیں کہ مصنفین کو لفاظی نہیں کرنا چاہیے۔ ارنسٹ ہیمنگوے اور مارک ٹوین جیسے مصنفین لفاظی سے بچنے کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔

سیاسی لفاظی

ترمیم

کسی بھی ملک کے سیاست دان انتخابات کے دوران لمبے چوڑے دعوے کرتے ہیں، مگر بر سر اقتدار آنے کے بعد اپنے الفاظ کر عشر عشیر بھی پورا نہیں کر پاتے۔ 2018ء میں پاکستان میں عمران خان کی حکومت بر سر اقتدار ہوائی۔ تاہم حزب مخالف کے کچھ قائدین کے مطابق اس حکومت نے وعدوں اور نعروں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔ [1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "آرکائیو کاپی"۔ 26 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2019