لویز بورژوا ایک فرانسیسی نژاد امریکی مجسمہ ساز تھیں۔ مکڑوں پر بنائے گئے ان کے مجسمے ان کی خاص شناخت سمجھے جاتے تھے۔ لویز 1911ء میں فرانس میں پیدا ہوئی اور ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ وہ سنہ 1938ء میں امریکہ چلی گئیں، جہاں انھوں نے تاریخ کے ایک پروفیسر سے شادی کی۔ امریکا میں ہی انھوں نے کئی اہم فنکاروں سے ملاقات کا شرف حاصل کیا اور اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اپنے فن کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے انھوں نے اسی کی دہائی میں اپنا ایک خاص مقام پیدا کیا۔ لویز سن ستر کی دہائی میں اُس وقت مشہور ہوئیں، جب انھوں نے دھات کا دیو قامت مکڑا تخلیق کیا۔ سائیکو سیکشول نوعیت کا یہ مجسمہ اس احساس کو جنم دیتا ہے کہ انسان اس کے نزدیک چھوٹے موٹے حشرات ہیں۔ لوزی نے اپنے اس مجمسے کو’ماما‘ یا ماں کا نام دیا۔ ان کا The Destruction of the Father نامی ایک اور مجسمہ بھی بہت مشہور ہوا۔ مئی 2010 میں اٹھانوے برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔

Louise Bourgeois