نامور جرمن موسیقار .بون شہر میں سترہ دسمبر سن 1770ء کو پیدا ہوئے اور اُن کا انتقال ہوا، جرمنی کے ہمسایہ ملک آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں، 26 مارچ سن 1827ء کو۔

فائل:Faaan.jpg
لڈوش فان بے تھوفن

لُڈوِش فان بے تھوفن کی تخلیق کی ہوئی یہ نَووِیں سمفنی جب سنہ 1824ء کے اوائل میں لندن میں پیش کی گئی تو وہاں کے شائقین اِسے سن کر دَنگ رہ گئے۔ ہر اعتبار سے یہ سمفنی ایک نیا رنگ لیے ہوئے تھی۔ جلد ہی یہ سمفنی یورپ بھر میں بے تھوفن کی مشہور ترین تخلیقات میں سے ایک کے طور پر مقبول ہو چکی تھی۔

بون شہر ہر سال اپنے اِس عالمی شہرت یافتہ فرزند کی یاد میں بے تھوفن فیسٹی وَل کے نام سے ایک میلے کا اہتمام کرتا ہے، جس کا شمار اِس جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیہ کے بڑے اور تاریخی ثقافتی اجتماعات میں ہوتا ہے۔