لڑکیوں پر مطالعہ
لڑکیوں پر مطالعات (انگریزی: Girl studies) ایک بین شعبہ جاتی تدریسی زمرۂ مطالعہ ہے جو کڑکی ہونے اور لڑکیوں کی ثقافت پر مبنی ہے جو اس وکالت اور راست تناظر و افکار کو یکجا کرتے ہے جو لڑکیوں سے ہی ماخوذ ہیں۔ [1] یہ شعبہ سرکاری طور پر 1990ء میں رو نما ہوا اور یہ عرصے سے مطالعۂ نسواں کی ایک ذیلی شاخ کے طور سمجھا گیا تھا۔[2] لڑکیوں پر مطالعات کے ماہرین ان سماجی اور ثقافتی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہیں جو لڑکیوں کی عمر سے تعلق رکھتے ہیں اور بلوغ پر مرکوزیت سے کنارہ اختیار کرتے ہیں۔[3][2] لڑکیوں پر مطالعات کے میدان کام کرنے والوں نے اسے بنیادی طور پر اس کے عمرانیات، نفسیات، تعلیم، تاریخ، ادبی مطالعات، ذرائع ابلاغ کے مطالعات اور مواصلات کے مطالعات، سے اس کے روابط کا مطالعہ کیے ہیں۔ [2] لڑکیوں پر مطالعات راست طور پر لڑکیوں کے ساتھ کام کرنے کی جستجو ہے تا کہ ان زندگیوں کا جائزہ لیا جا سکے اور وسیع تر ان سماجی طاقتوں کا مطالعہ کیا جا سکے جو ان پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔[3] لڑکیوں پر مطالعات کے ماہرین اس شعبے کے مطالعہ نسواں، لڑکپن اور مردانہ مطالعات کے باہمی تعلقات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔[1]
سیاہ فام لڑکیوں پر مطالعات
ترمیمدوران مطالعہ یہ بات واضح ہوئی کہ سیاہ فام لڑکیوں کی طرز زندگی، ان کی معاشی کیفیات، خاندان کے حالات وغیرہ عمومًا سفید فام لڑکیوں سے مختلف ہیں۔ اس وجہ ایک ذیلی شاخ ابھر کر سامنے آئی جسے سیاہ فام لڑکیوں پر مطالعات کہلائی جاتی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Kirk, Jackie, Claudia Mitchell, Jacqueline Reid-Walsh. “Welcome to this inaugural issue of Girlhood Studies: An Interdisciplinary Journal (GHS).” Girlhood Studies, vol. 1, no. 1, 2008.
- ^ ا ب پ Mary Celeste Kearney (2009)۔ "Coalescing: The Development of Girls' Studies"۔ NWSA۔ ج 21 شمارہ 1
- ^ ا ب Driscoll, Catherine. “Girls Today: Girls, Girl Culture and Girl Studies.” Girlhood Studies: An Interdisciplinary Journal, vol. 1, no. 1, 2008.