مطالعہ نسواں (انگریزی: Women's studies) ایک تعلیمی شعبہ ہے جو نسوانیت پسندی اور بین شعبہ جاتی طریقوں کے ذریعے خواتین کی زندگیوں اور ان کے تجربوں کو مطالعے کا مرکز بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنس کے سماجی اور ثقافتی تانے بانے کا جائزہ لیا جاتا ہے: آرام و آسائش کی دستیابی اور اس سے محرومی؛ طاقت اور جنس کی دیگر پہچانوں اور سماجی علاقہ جات جیسے کہ نسل، جنسی رجحان، سماجی طبقہ اور جسمانی معذوری۔[1]

مطالعہ نسواں میں جو مقبول نظریات کام کرتے ہیں ان میں نسوانیت کا نظریہ، موقف کا نظریہ، انقطاعیت، ہمہ ثقافتیت، ما ورائے قوم نسوانیت، سماجی انصاف، اثر اندازی کے مطالعات، وکالت، حیاتی سیاست، مادیت اور تجسیم ہیں۔[2] تحقیقی کوششوں اور طریقہ کار جو مطالعہ نسواں سے جڑے ہیں، ان میں نسل شناسی، خود نسل شناسی، مرکوز گروہ، سروے، برادری پر مبنی تحقیق، کلام کا تجزیہ اور ان طریقۂ کار کا مطالعہ جو تنقیدی نظریہ، ما بعد ساختیت اور ہم جنس نظریہ سے جڑے ہیں۔[3] زمینی تحقیق اور تنقیدی جائزے جنس، نسل، طبقہ، جنسیت اور دیگر سماجی نابرابری کی نوعیتوں پر مرکوز ہوتی ہیں۔

مطالعہ نسواں کافی قریب سے جنسی مطالعہ، نسوانیت، جنسیت، وغیرہ کے مطالعوں سے جڑا ہے۔ یہ اور بڑھ کر ثقافتی مطالعہ، نسلی مطالعہ اور افریقی امریکی مطالعہ سے وسیع انداز میں جڑا ہے۔ مطالعہ نسواں کا نصاب ریاستہائے متحدہ کے 700 ادارہ جات پڑھایا جاتا ہے [4] اور عالمی سطح پر 40 سے زیادہ ملکوں میں پڑھایا جاتا ہے۔[5]


مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Susan M. Shaw، Janet Lee (2014-04-23)۔ Women's voices, feminist visions: classic and contemporary readings (Sixth ایڈیشن)۔ New York, NY: McGraw-Hill۔ ISBN 978-0078027000۔ OCLC 862041473 
  2. Oxford Handbook of Feminist Theory۔ Oxford University Press۔ 2018۔ ISBN 978-0190872823۔ OCLC 1002116432 
  3. Sharlene Nagy Hesse-Biber (2013-07-18)۔ Feminist research practice: a primer (Second ایڈیشن)۔ Thousand Oaks, CA: SAGE Publications۔ ISBN 9781412994972۔ OCLC 838201827 
  4. Robyn Wiegman (2002)۔ Women's studies on its own: a next wave reader in institutional change۔ Durham: Duke University Press۔ ISBN 9780822329862۔ OCLC 49421587 
  5. Michele Tracy Berger، Cheryl Radeloff (2015)۔ Transforming Scholarship: Why Women's and Gender Studies Students Are Changing Themselves and the World۔ New York: Routledge۔ صفحہ: 7۔ ISBN 978-0-415-83653-1