لیلیت
عفریتِ شب یا لیلیت (/ˈlɪlɪθ/؛ عبرانی: לִילִית لیلیت) کا ذکر کتاب یسعیاہ میں ادوم کی تباہی کے سلسلے میں پایا جاتا ہے۔[1] مُفسروں کو اس کی تشریح کرنے میں کافی پیش آئی ہے۔ بعض کا خیال ہے کہ یہ یہودیوں کے بھوت پریت سے متعلق ہے۔ اِس کی بابت عجیب کہانیاں رائج ہیں۔ مثلاً یہ کہ رات کو یہ خوبصورت عورت کی شکل اختیار کرلیتی تھی تاکہ چھوٹے بچوں کو اغوا کر کے تباہ کر دے۔ اس کا تعلق رات سے تھا تبھی اس کو لیلیت (عربی: الليلة) کا نام دیا گیا۔[2] تلمود میں یہ روایت ہے کہ حوا کی تخلیق سے پہلے یہ آدم کی بیوی تھی اور اس طرح یہ آسیبوں کی ماں تصور کی جاتی ہے۔[3][4][5][6]