لیم لوبانی
لیم لوبانی (عبرانی: ליאם לובני) 31 اگست 1997[1][2] کو پیدا ہونے والی ایک فلسطینی النسل عرب اسرائیلی اداکارہ ہے۔[3] جسے فلسطینی فلمساز و ہدایتکار هاني أبو أسعد کی 2013 میں بنائی گئی ڈراما فلم “ عمر “ میں “نادیہ” کا کردار ادا کرنے سے شہرت حاصل ہوئی۔ اس فلم میں عمر کا کردار فلسطینی اداکار آدم بکری (عبرانی ؛ אדם בכרי) نے ادا کیا تھا۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسے فلسطینی نوجوان عمر کی ہے جو اپنی محبوبہ ہائی اسکول کی طالبہ نادیہ سے ملنے کے لیے بار بار مغربی کنارے کی دیوار پھاندتا ہے۔
لیم لوبانی | |
---|---|
(عربی میں: ليم لوبانى) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (عربی میں: ليم لباني) |
پیدائش | 31 اگست 1997ء (27 سال) ناصرہ |
شہریت | اسرائیل |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، فلم اداکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | عربی ، مصری عربی ، جدید عبرانی ، عبرانی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیملیم لوبانی اسرائیل کے شہر ناصرہ میں 31 اگست 1997ء کو پیدا ہوئی۔ جس وقت وہ اپنی فنی زندگی کی پہلی فلم میں بطور نادیہ جلوہ گر ہوئی اس وقت وہ ہارڈوف والڈروف اسکول ُکے آخری درجات میں زیر تعلیم تھی۔
فنی سفر
ترمیملیم لوبانی نے اداکاری کی باقائدہ تعلیم یا تربیت حاصل کیے بغیر اپنی فنی زندگی کا پہلا کردار فلسطینی فلمساز و ہدایتکار هاني أبو أسعد کی 2013ء میں بنائی گئی ڈراما فلم “ عمر “ میں بطور “ نادیہ “ ادا کیا۔[4] اور یہ فلم چھیاسیویں اکیڈمی ایوارڈوں میں غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی۔[5]
سال 2014ء میں لیم لوبانی نے برطانوی اماراتی فلم ساز علی فیصل مصطفٰی بن عبد اللطیف کی فلم اے ٹُو بی میں جوھر اداکاری دکھائے۔ اور اسی سال اُس نے امریکی مزاح نگار، اداکار اور ہدایتکار ولیم جیمز بل مرے کی ایک مزاحیہ فلم “ راک دی کسباہ “ میں سلیمہ کا کردار ادا کیا۔[6][7]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Rock the Kasbah Star Leem Lubany on Her First Hollywood Role"۔ The Mary Sue۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2015
- ↑ "From Nazareth to Hollywood: Why Palestinian actress Leem Lubany is the real star in 'Rock the Kasbah'"۔ elan۔ 26 اکتوبر 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2015
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 12 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ↑ "Palestinian actors in 'Omar' living the Oscar dream"۔ Palm Beach Arts Paper۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اپریل 2014
- ↑ "9 Foreign Language Films Advance in Oscar Race"۔ Oscars۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2013
- ↑ "A visit to Ali Mostafa on the set of A to B"۔ thenational.ae۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2014
- ↑ "Bill Murray's 'Rock the Kasbah' Sells to Sony for International Territories"۔ Variety۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2014