لین ڈارلنگ
لیونارڈ اسٹیورٹ ڈارلنگ (پیدائش:14 اگست 1909ء جنوبی یارا، میلبورن، وکٹوریہ)|وفات: 24 جون 1992ءڈاؤ پارک، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا،) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1933ء سے 1937ء تک 12 ٹیسٹ کھیلے[1] ڈارلنگ نے ایک بار سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں باؤنڈری پر فیلڈنگ کرنے اور ڈان بریڈمین کا ایک بڑی ہٹ کا کیچ پکڑنے کے لیے خود کو پوزیشن دینے کی کہانی سنائی۔ ان کے مطابق جب گیند ہوا میں تھی،ہجوم اسے کیچ چھوڑنے کے لیے چیخا۔ یہ 1934ء میں نیو ساؤتھ ویلز کے لیے بریڈمین کی آخری اننگز میں ہوا تھا۔ درحقیقت ڈارلنگ نے کیچ لے کر بریڈمین کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ بریڈمین 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انھوں نے اوور میں تین چھکے لگائے اور بدقسمتی سے چوتھا مارنے کی کوشش میں کیچ ہو گئے۔
ڈارلنگ 1934ء میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | 14 اگست 1909 جنوبی یارا، وکٹوریہ، آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفات | 24 جون 1992 (عمر 82 سال) ڈاؤ پارک، جنوبی آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | بائیں ہاتھ کے بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 147) | 10 فروری 1933 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 1 جنوری 1937 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 10 ستمبر 2019 |
ذاتی زندگی
ترمیملین ڈارلنگ نے اپنی بیوی فلس ("بوبی") سے 1937ء میں شادی کی۔ ان کی دو بیٹیاں تھیں۔ انھوں نے دوسری جنگ عظیم میں 24ویں آسٹریلین اینٹی ایئر کرافٹ بیٹری کے ساتھ آسٹریلوی فوج میں خدمات انجام دیں[2]
انتقال
ترمیملیونارڈ اسٹیورٹ ڈارلنگ 24 جون، 1992ء کو ڈاؤ پارک، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا میں جب فوت ہوا تو اس کی عمر 82 سال اور 315 دن تھی۔ [3]