لیون ہوک
لیون ہوک ولندیزی سائنس دان اور تاجر تھا۔ بیکٹیریا کی دریافت اس کا اہم کارنامہ ہے۔ خوردبین کے ساتھ چیزوں کو دیکھنا اس کا مشغلہ تھا۔ پانی کے ایک قطرے کے اوپر چھوٹے چھوٹے جاندار جنھیں انسانی آنکھ نہیں دیکھ سکتی تھی اس نے خوردبین سے دیکھا اور یوں اسنے ایک نئی دنیا دریافت کی۔
وہ 1632ء میں ڈلفٹ نیدرلینڈ میں پیدا ہوا ہے۔ وہ 1723ء میں وفات پاگیا۔