نحیفہ
(لیپٹون سے رجوع مکرر)
ذراتی طبیعیات میں، نحیفہ آدھی غزل والا ایک فیرمیون کے قبیلے کا بنیادی ذرہ مانا ہے۔ اس کو انگریزی میں Lepton کہا جاتا ہے جو یونانی سے آیا ہوا ایک لفظ ہے جس کے بنیادی معنی، چھوٹے یا تراشہ کے ہوتے ہیں۔ نحیفہ کو بنیادی معیاری نمونہ (standard model) ذرات میں شمار کیا جاتا ہے جو مقداریہ لونی حرکیات یعنی کوانٹم کرومو ڈائنیمکس کی بجائے برقی نحیف تفاعل یا الیکٹروویک فورس کے ذریعے سے دوسرے ذرات کے ساتھ اپنے روابط یا تفاعلات (interactions) قائم کرتا ہے۔