غزل
تعارف
ترمیمغزل عربی شاعری سے بنیاد رکھنے والی شاعری کی ایسی قسم ہے جو انداز میں بہت تفصیلی اور قوت اظہار سے لبریز ہوتی ہے۔ غزلیں اکثر عشق حقیقی اور عشق مجازی کے موضوعات پر تحریر کی جاتی ہیں جن کا واسطہ محبت کے رومانوی اظہار، عاشق، درد، ملن، جدائی اور ان کے زیراثر فرد کے حلات، جزبات اور ان کی داستان کی عکاسی کرتی ہیں۔
غزل سازی کا فن شاعری میں بہت قدیم ہے جس کی ابتدا کے جز ۷ ویں صدی عربی شاعری میں موجود ہیں۔ ۱۲ویں صدی میں اس کا پھیلاؤ برصغیر پاک و ہند میں ولیﷲ اور صوفیاء کرام اور غالبِ زمانہ اسلامی سلطنت کے معروف درباروں اور محفلوں کے اثرات کے باعث اور اب شاعری کی یہ اہم قسم جنوبی ایشیا کی مقامی زبانوں اور ترکی زبان میں کسی نا کسی شکل کی حامل ہے۔ عام طور پر غزل پانچ سے پندرہ اشعار پر مشتمل ہوتی تھی جو ایك دوسرے كے محتاج تو نا ہوتے مگر تجریدی طور پہ وہ غزل كے اور اس كے معنی میں گہرائی كا اضافہ كرتے ہیں۔ ہر شعرغزل كا ایك ہی موضوع اور ایك ہی ترقیب سے جڑا ہوتا ہے۔ ان كی ترقیب پیٹرارچن سانیٹ سے كافی ملتی ہے۔ اسلوب اور مواد كے لحاز سے اپنی دلكش نوعیت كے بدولت رسم غزل اپنے مرکزی موضوعات محبت اور جدائی كا اظہارمؤثر رہتا ہے۔
اس کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
غزل کےجڑی معنویت غزل عربی زبان کے لفظ "غزال" سے نکلا ہے جس کے معنی ہے "ہرن"، غزل کی لغوی معنی ہے "عورتوں سے باتیں کرنا،عورتوں کی باتیں کرنا۔ ہرن کی منہ سے شکاری کی ڈر کیوجہ سے نکلنی والی آوازوں کو بھی غزل کہا جاتا ہے۔ غزل اردو شاعری کی مقبول ترین "صنف" سخن ہے۔ غزل اوزان میں لکھی جاتی ہے اور یہ ہم قافیہ و بحر اور ہم ردیف مصرعوں سے بنے اشعار کا مجموعہ ہوتی ہے۔ مطلع کے علاوہ غزل کے باقی تمام اشعار کے پہلے مصرع میں قافیہ اور ردیف کی قید نہیں ہوتی ہے، جبکہ مصرع ثانی میں غزل کا ہم آواز قافیہ و ہم ردیف کا استعمال کرنا لازمی ہوتا ہے۔ غزل کا پہلا شعر مطلع کہلاتا ہے، جس کے دونوں مصرعے ہم بحر اور ہم قافیہ و ہم ردیف ہوتے ہیں۔ غزل کا آخری شعر مقطع کہلاتا ہے، بشرطیکہ اس میں شاعر اپنا تخلص استعمال کرے ورنہ وہ بھی عام شعر ہی کہلاتا ہے۔
وجہ تسمیہ
ترمیمیار سے پیار کی باتوں کو غزل کہتے ہیں
زلف و رخسار کی باتوں کو غزل کہتے ہیں
غزل کے لغوی معنی عورتوں سے باتیں کرنے یا عورتوں کی باتیں کرنے کے ہیں۔ چونکہ غزل میں روایتی طور پر وارداتِ عشق کی مختلف کیفیات کا بیان ہوتا ہے اس لیے اس صنفِ شعر کا یہ نام پڑا۔ غزل اس چیخ کو بھی کہا جاتا ہے جو شکار ہوتے ہوئے ہرن کے منہ سے نکلتی ہے۔ اصطلاحِ شاعری میں غزل سے مراد وہ صنفِ نظم ہے جس کا ہر ایک شعر الگ اور مکمل مضمون کا حامل ہو اور اس میں عشق وعاشقی کی باتیں بیان ہوئی ہوں خواہ وہ عشق حقیقی ہو یا عشق مجازی۔ تاہم آج کل کی غزل میں عشق و عاشقی کے علاوہ ہر موضوعات پر اظہارِ خیال پیش کیا جاتا ہے۔ غزل کا آغاز فارسی زبان سے ہوا مگر اس کا سراغ عربی تک بھی لگایا جا سکتا ہے کیونکہ عربی صنف قصیدہ میں کے تشبیب نامی حصے ہی غزل کی ابتدا ہوئی۔
غزل اور اردو
ترمیمغزل کی اردو ادب میں کامیابی اور پسندیدگی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ ہر دور میں اہلِ اردو کے جذبات و احساسات کا ساتھ نبھانے میں کامیاب رہی ہے۔ تیزی سے بدلتے ہوئے حالات اور داخلی و خارجی اتار چڑھاؤ کے باوجود اردو شاعر کم و بیش ہر قسم کے تجربات کامیابی سے غزل میں بیان کرتے رہے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ بہت سی اصناف مثلاً قصیدہ، مرثیہ اور مثنوی وغیرہ رفتہ رفتہ قبولِ عام کے درجے سے گر گئیں مگر غزل اپنی مقبولیت کے لحاظ سے ہنوز وہیں کی وہیں ہے۔ اردو غزل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا سب سے بڑا نمائندہ جس نے اس کو باقاعدہ رواج دیا ولی دکنی تھا۔ لیکن ولی سے غزل کاآغاز نہیں ہوتا۔ اس سے پہلے ہمیں دکن کے بہت سے شعراءکے ہاں غزل ملتی ہے جن میں قلی قطب شاہ، نصرتی، غواصی اور ملا وجہی شامل ہیں۔ تاہم ولی وہ پہلا شخص ضرور تھا جس نے پہلی بار غزل میں مقامی تہذیبی قدروں کو سمویا۔ غزل کی ایک قسم مسلسل غزل ہے جس میں شاعر ایک ہی خیال کو تسلسل کے ساتھ بیان کرتا ہے۔ اقبال، حسرت موہانی اور کلیم عاجز کے یہاں تسلسل غزل کی اچھی مثالیں مل جاتی ہیں۔
غزل اور نظم میں فرق
ترمیمغزل اور نظم میں بنیادی دو فرق ہیں:
- غزل کا ہر شعر ایک جداگانہ حیثیت رکھتا ہے اور فی نفسہٖ مکمل ہوتا ہے ۔[1]
- غزل کا کوئی عنوان نہیں ہوتا جبکہ نظم اپنے موضوع کے موافق باقاعدہ عنوان رکھتی ہے ۔
اہم فارسی اور اردو غزل گو
ترمیمفارسی اور اردو زبان میں غزل کہنے والوں میں شامل ہیں؛ حافظ شیرازی، ولی دکنی، مرزا اسد اللہ خان غالب، مير تقی میر، مومن خان مومن، داغ دہلوی، حیدرعلی آتش، جانثار اختر، خواجہ میر درد، جون ایلیا، فیض احمد فیض، احمد فراز، فراق گورکھپوری محمد اقبال، شکیب جلالی، ناصر کاظمی، ساحر لدھیانوی، حسرت موہانی، مخدوم محی الدین، جگر مراد آبادی،ظفر اقبال، منیر نیازی، محمد رفیع سودا، قتیل شفائی، احسان سہگل، مجروح سلطانپوری، ولی دکنی اور محمد ابراہیم ذوق۔ کلیم عاجز، عمار اقبال
غزل گلوکار
ترمیماہم غزلیہ گلوکار:
|
گائیکی غزلوں کے لیے مشہور:
|
مزید دیکھیے
ترمیمحواشی
ترمیمحوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر غزل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- A Desertful of Roses The Divan-e Ghalib – in Urdu, with Devanagari and Roman transliterations.
- Ghazal Radio dedicated ghazal radio.