مائیکروفون
مائیکرو فون ایک ٹرانس کنڈکٹر (transducer) ہے, جو آواز کو برقی سگنل میں تبدیل کرتا ہے۔ مائیکروفون کا استعمال ٹیلیفون ، سماعتی آلات ، کنسرٹ ہالز اور عوامی پروگراموں کے لیے عوامی ایڈریس سسٹم ، موشن پکچر پروڈکشن ، براہ راست اور ریکارڈ شدہ آڈیو انجینئرنگ ، ساؤنڈ ریکارڈنگ ، دو طرفہ ریڈیو ، میگا فونز ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن نشریاتی پروگراموں میں اور کمپیوٹر میں کلام شناسی (speech recognition)، VoIP اور غیر صوتی مقاصد جیسے الٹراسونک سینسر کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔