مادرانہ نسب (انگریزی: Matrilineality) علم الانساب کی رو سے ایک ایسا نظم ہے جہاں نسب کا دارومدار زنانہ پشتوں کی طرف سے ہوا کرتا ہے۔ یہ ایک ایسے سماجی نظام سے ہم آہنگ ہوتا ہے جس میں ہر شخص اپنی ماں کے نسب کے ساتھ شناخت ڈھونڈتا ہے۔ ان سماجوں میں خاندانوں کی وراثت، خاندان کی صدارت یا اہم ذمے داریاں یا خطابات خواتین کی جانب سے ہی ممکن ہو سکتے ہیں۔ یہ پدرانہ نسب کی عین ضد ہے جہاں اہم مقام مردوں کو حاصل ہے۔

اہم اقسام ترمیم

تین طرح کے معاشرے عام ہیں۔ ایک وہ معاشرہ جس میں شادی کے بعد بیوی کو شوہر کے ہاں رہنا پڑتا ہے مثلاً شمال مشرق نیوگنی کے ٹربرینڈ جزائر کے باشندوں میں اس کا رواج ہے۔ دوسرے وہ معاشرے جن میں شادی کے بعد شوہر اور بیوی دونوں اپنے انہی گھروں میں رہتے ہیں جہاں کہ وہ پیدا ہوئے۔ مثلاً لکشادیپ کے کورل جزائر میں سے ایک میں آباد مسلمانوں میں یہ رواج ہے۔ تیسری طرح کے وہ معاشرے ہیں جن میں شوہر شادی کے بعد بیوی کے گھر جاتا ہے، مثلاً امریکا کے دیسی باشندوں کے ہوپی، زونی اور ایروکواس قبائل۔[1]

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم