مارکیٹنگ ایک ایسا مینجنگ پروسس ہے جس سے انفرادی اور مجموعی سطح پر لوگوں کے متعلق معلومات حاصل کی جاتی ہیں مثلا ان کی ضروریات کیا ہیں؟ وہ کیا چاہتے ہیں؟ کونسی چیز بنوانا یا خریدنا چاہتے ہیں؟ اور اس کی قیمت کیا ہے؟

بزنس ڈیکشنری کے مطابق

"(مارکیٹنگ) مینجمنٹ کا  ایک  ایسا  عمل  جس  کے ذریعے  مصنوعات  اور  خدمات  ایک  تصور/آئیڈیاء  سے  حقیقت  کا  رُوپ  دھار کر  گاہک  کے پاس  پہنچتے  ہیں۔ اِس (مارکیٹنگ) میں چار عناصر کی کو آرڈینیشن شامل  ہوتی  ہے جس کو  مارکیٹنگ کی  زبان  میں  مارکیٹنگ کے چار پیز (4 P's) کہا  جاتا  ہے۔

پہلے پی (P) سے مُراد پراڈکٹ (Product) ہے جس سے ہم اُردو میں مصنوعات اور خدمات مُراد لے سکتے ہیں۔ دوسرے پی (P) سے مُراد پرائس (Price) یعنی (اُن مصنوعات اور خدمات کی) قیمت ہے۔ تیسرے پی (P) سے مُراد (Place) جگہ پے جہاں ان مصنوعات اور خدمات کو بیچا جائے گا اور چوتے اور آخری پی (P) سے مُراد پروموشن (Promotion) یعنی فروع ہے، مطلب کس طرح سے، کس حکمت عملی اور تدبیر کے ساتھ ان مصنوعات اور خدمات کو فروع دیا جائے گا"۔

مارکیٹنگ پروسیس درکے مطابقترین مواقع کا تجزیہ کرنا،

مارکیٹنگ کی تراکیب تیار کرنا،

منصوبہ بندی کرنا

کنٹرول کرنا۔

اہم مارکیٹنگ فنکشنز خریدنا ، بیچنا ، ٹرانسپورٹنگ ، سٹورنگ، سٹینڈڈزنگ اینڈ گریڈنگ، فنانسنگ ، رسک لینا ، مارکیٹنگ کے متعلق معلومات کو محفوظ کرنا وغیرہ ہیں

مزید دیکھنے زمرہ مارکیٹنگ [1]

حوالہ جات

ترمیم