مینجمنٹ
انتظام کاری گروپ بنا کر بہت سے لوگوں کی کوشش کو ایک اجتماعی کوشش بنا کر اہداف حاصل کرنے کو کہتے ہیں، یہ خود کام کرنے سے قدرے مختلف ہوتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ بہت مشکل بھی ہوتا ہے۔ اسی عمل کو منیجمنٹ کہا جاتا ہے۔ اور جو شخص یہ کام کرتا ہے اسے منیجر [1]کہتے ہیں۔
مروجہ منیجمنٹ[2]، جسے آج ایک آرٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے، اس کی نظریاتی (Theoretical) و عملی ((Practical مشق کے بعد کو ئی شخص کسی انتظامی کام کو سر انجام دینے کے قابل سمجھا جاتا ہے۔ یہ تمام امور موجودہ دور میں ایک کامیاب کاروبار چلانے کے لیے ضروری ہیں۔ ان امور کو اگر صحیح نیت سے انجام دیا جائے تو بہتر انداز(Effective and Efficient Manner) میں انجام پزیر ہو سکتے ہیں
مینجمنٹ مسائل کو حل کرنے اور فیصلے لینے کا ایک پروسیس ہے۔ یہ فیصلہ سازی کے لیے انتظامی بنیادوں پر تحقیق کرنا اور مقداری تجزیے کے بعد معیارقائم کرنا نئے مسائل کی نشان دہی کرتے ہوئے کنٹرول کرنا اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ مزید دیکھیے زمرہ مینجمنٹ
مینجمنٹ کے دو بنیادی ستون ہیں[3]
1-درست کام، Effectivness
پہلا ستون یہ ہے کہ " کیا کام بذات خود درست ہے؟" ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک ورکر جو کام کر رہا ہے جو اس کی ذمے داری ہے وہ اصل ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں کیا پوری طرح درست ہے
2-درست طریقے سے کام، Efficiency
دوسرا اہم ستون یہ ہے کہ کام کا طریقہ کتنا درست ہے؟ یعنی پہلے مرحلے میں کام کا انتخاب ہو گیا۔ اب اس کام کو کرنے کا بہترین طریقہ بھی تلاش کرنا ہے۔ یہ بہترین طریقہ کیا ہے کسی بھی کام کو کرنے میں وقت اور لاگت دونوں کی ضرورت ہوتی ہے
ایفیشنسی = وقت + لاگت
مینجمنٹ کرنے کے لیے ضروری اقدام یہ ہیں
1.تحقیق کرنا
2۔ معیارقائم کرنا
3۔ کنٹرول کرنا
4۔ تعاون کرنا
مینجمنٹ کے بنیادی کام یہ ہیں
3 رہنمائی
4 نگرانی
اس کے چند ایک اہم شعبے مندرجہ ذیل ہیں:
جنرل مینجمنٹ[4]
٭ چینج مینجمنٹ میں اعلیٰ درجے کے موضوعات
٭انسانی وسائل کی ترقی اور انتظام میں پیشرفت
٭ بزنس مینجمنٹ[5] میں ترقی
٭تنازعات اور بحران کے انتظام میںاعلیٰ درجے کے موضوعات
٭آپریشن مینجمنٹ میں اعلیٰ درجے کے موضوعات
٭قیادت اور حوصلہ افزائی میں عارضی مسائل
٭کارکردگی مینجمنٹ سسٹم میں اعلیٰ درجے کے موضوعات
٭انٹرنیشنل بزنس مینجمنٹ میں اعلیٰ درجے کے موضوعات
٭مینجمنٹ میں سپلائی چین مینجمنٹ[6] سیمینار میں ترقی
٭ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ میں اعلیٰ درجے کے موضوعات
٭کارپوریٹ گورننس
٭تنظیمی طرز عمل میں مسائل
٭اعلیٰ درجے کا مالیاتی انتظام
٭مالی سازوسامان اور مارکیٹ میںاعلیٰ درجے کے موضوعات
٭انٹرنیشنل فنانس میںاعلیٰ درجے کے موضوعات
٭خطرے کا تجزیہ اور انشورنس مینجمنٹ میں اعلیٰ درجے کے موضوعات
٭اقتصادیات میں مسائل
٭پورٹ فولیو سلیکشن مینجمنٹ
٭مالی ماڈلنگ اور انٹرپرائز رسک مینجمنٹ
٭اسٹاک مارکیٹ اور کارکردگی
٭مالیاتی انتظام میں سیمینار
٭صارفین کے طرز عمل کو بہتر بنانے میں مسائل
٭سائبر مارکیٹنگ کے موضوعات
٭مارکیٹنگ پروفائل مینجمنٹ
٭ایڈورٹائزنگ اور ایونٹ مینجمنٹ
٭برانڈ مینجمنٹ میں مسائل
٭مارکیٹنگ ریسرچ میں پیش رفت
٭انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ مواصلات میں پیش رفت
٭سروس اور صنعتی مارکیٹنگ میںاعلیٰ درجے کے موضوعات
٭مارکیٹنگ میں سیمینار
٭سیلز پروموشن اور اسپانسر کے مسائل
٭بین الاقوامی مارکیٹنگ مینجمنٹ
٭کسٹمر ریلشن شپ مینجمنٹ میں مسائل
٭مارکیٹنگ منیجرز کے لیے تجزیاتی ماڈلنگ