سکھر کی پہچان مارکیٹ ٹاور، سکھر، سندھ میں واقع ہے جس کی تعمیر 1937ء میں ہوئی اورافتتاح اس وقت کے کلکٹر سکھر مسٹرمیرچندانی نے کیا۔ مارکیٹ ٹاور کی تعمیر کیے لیے سیٹھ وادھو مل نے اپنے دو بھائیوں سیٹھ سندرداس اورسیٹھ دیو مل کی یادگار کے طور پر دس ہزار روپیہ فراہم کیے۔ ٹاورکے چاروں طرف گھڑیال لگا ہوا ہے اور دوکانیں موجود ہیں۔ اس ٹاور کی اونچائی 90 فٹ ہے اور یہ ہشت پہلو ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. تاریخ سکھر، رحیمداد خان مولائی شیدائی، سندھی ادبی بورڈ،جامشورو،2005ء، ص186