ماریا آندروسووا آئیونووا

ماریہ نیکولیونا آندروسووا - آئینووا ( 14 اکتوبر 1864 - 1941 تاشقند ) روسی لوک ریت فنکارہ، مصنف اور اداکار تھیں۔

وہ یاکٹ داستان اولنخو بھی پیش کیا کرتی تھیں۔ وہ 14 اکتوبر 1864 کو یاکوسک کے علاقے میں پیدا ہوئی تھی۔ اس کی پرورش اس کے دادا نے کی تھی۔

شادی اور زندگی

ترمیم

1893 میں اس نے جلاوطن وی ایم لونوو(VM Ionov) سے شادی کی ، جس نے اس کو یاکٹ کے قصے جمع کرنے سے متعارف کروایا۔ 1922 سے 1930 تک ، اس نے کنسٹ کامرا کے میوزیم آف اینتھروپولوجی اینڈ ایتھنو گرافی (Museum of Anthropology and Ethnography of the Kunstkamera) میں کام کیا [1] ۔ وہ ماسکو میں رہتی تھی مگر آخری ایام تاشقند میں گزارے۔ دوسری جنگ عظیم کے آغاز میں جنگی مصیبت کی وجہ سے اسے ماسکو سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

1941 میں تاشقند میں ان کی رحلت ہوءی۔

  • ای کے پیکرسکی کے جمع کردہ یاکوت لوک ادب کے نمونے۔ - ایس پی بی ، 1909۔
  • Oguruot aһyn nernneriite. - ایم ، 1925۔
  • سوویت لوک داستان: سیٹ۔ آرٹ اور ماٹر(Soviet folklore: Sat. Art. and mater) ، 1936۔
  • دابان: ماسکو میں انجمن کا المنک۔ (Dabaan: Almanac of the Association in Moscow. - M) ، 1938۔
  • سخا نوروٹن آئمینیتا (Sakha noruotun ayimnyta) مرتب کردہ جی ایم واسیلیو اور کونسٹنٹینوف۔ - یاکوتسک ، 1942. [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. The Kunstkamera, 295th Anniversary: History, Collections, Research (انگریزی میں). Petronivs. 2009. ISBN:978-5-88431-165-7.
  2. Эдуард Карлович Пекарский (1958). Словарь якутского языка (روسی میں). с.н.