ماریو برادز
ماریو برادرز
ترمیم1983 میں ماریو گیم سیریز کا پہلا گیم ماریو برادرز منظر عام پر آیا۔ اس آرکیڈ گیم میں ماریو اور اس کے چھوٹے بھائی لویجی کو ایک اطالوی نژاد امریکی پلمبر کے کردار میں پیش کیا گیا۔ جو نیویارک شہر کے زیر زمین نالوں میں چھپی عجیب مخلوقات سے مقابلہ کرتے ہیں۔ ماریو برادرز، گیم کا انداز پلیٹ فارم کے طرز کا ہے جس میں لگے پائپ سے عجیب مخلوق نکلتی ہے، جنہیں ماریو اور لویجی ختم کرتے ہیں، گیم میں ماریو اور لویجی مستقبل کے ماریو گیم کے برعکس، صرف چل اور کود سکتے ہیں۔ اس گیم میں ماریو دشمنوں پر کود کر انھیں پچکا نہیں سکتا، بلکہ انھیں پلیٹ فارم کے نیچے کی جانب سے مار کر اوندھا کر سکتا ہے۔ اوندھا ہونے پر ماریو ان کو بآسانی پلاک کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گیم کے مرکز میں ایک پاور بلاک لگا ہوتا ہے جس کو مارنے سے اس وقت موجود تمام دشمن اوندھے ہوجاتے ہیں۔ مسلسل ایک سے زیادہ دشمن کو شکست دینے سے کھلاڑی زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کر سکتا ہے۔ اگر کھلاری انھیں ختم کرنے میں بہت زیادہ وقت لے تو دشمنوں کی رفتار میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے۔ اس گیم میں بنیادی طور پر ماریو کے چار دشمن ہیں:
- شیل کریپر: سبز رنگ کا کچھوا جو پلیٹ فارم پر سیدھے چلتا رہتا ہے۔ ماریو کے آئندہ گیم میں اس کا کردار موجود رہا ہے۔
- سائیڈ اسٹیپر: سرخ رنگ کا کیکڑا، جسے اوندھا کرنے کے لیے دو مرتبہ پلیٹ فارم پر مارنا پڑتا ہے۔
- فائٹر فلائی: ایک لڑاکا مکھی جو اڑتی کودتی رہتی ہے اسے تبھی اوندھا کیا جا سکتا ہے جب وہ پلیٹ فارم پر بیٹھی ہو۔
- سلیپائیس: برف کا تودہ جو پلیٹ فارم کو پسلنے والی برف میں تبدیل کردیتا ہے یہ ایک ہی مرتبہ اوندھا کرنے پر مرجاتا ہے۔
- ان دشمنوں کے علاوہ آگ کا گولہ جو ادھر ادھر اچھلتا ناچتا رہتا ہے اور اچانک گرنے والا برف کا ڈھیلا آئسیکل بھی ہے جس سے بچنا ہوتا ہے۔
ہر مرحلے میں دشمنوں کی ایک مخصوص تعداد ہوتی ہے، دشمنوں کو شکست دینے کے بعد ایک اضافی بونس راؤنڈ بھی ہے جس میں کھلاڑیوں کو دشمنوں سے نمٹنے کی بجائے سکے جمع کرنے ہوتے ہیں۔ اس گیم کا انداز ماریو کے دیگر موجودہ پلیٹ فارم گیم کے برعکس تھا، اس میں ماریو کا کردار پیک مین گیم کے کردار کی طرح اسکرین کے ہر اطراف یعنی دائیں بائیں اوپر نیچے کسی ایک کونے میں گھس کر اس کے برعکس دوسرے کونے سے نکل جاتا ہے۔ اس گیم میں ماریو کا خاندانی نام بھی "ماریو " تھا، جس کے نتیجے میں "ماریو" کا پورا نام "ماریو ماریو" ہو گیا۔