پیدائش: 1891ء
وفات:1955ء
احراری رہنما۔ لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ تکمیل تعلیم کے بعد لدھیانہ میونسپل کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔ شہر کے متمول ٹھیکدار تھے۔ 1931ء میں مجلس احرار میں شامل ہوئے اور آزادی کی تحریکوں میں سرگرم حصہ لیا۔ متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں۔ لاہور میں انتقال کیا۔