ماضی شکیہ
ماضی شکیہ وہ فعل ہے جس میں گذرا ہوا زمانہ شک کے ساتھ پایا جائے جیسے سیما نے نماز پڑھی ہوگی، عرفان مسجد گیا ہوگا، عرفان نے چاند دیکھا ہوگا، اشرف نے خط لکھا ہوگا، نسرین نے سبق پڑھا ہوگا، قنبر نے کھانا کھایا ہوگا، اِن جملوں میں پڑھی ہوگی، گیا ہوگا، دیکھا ہوگا، لکھا ہوگا، پڑھا ہوگا، کھایا ہوگا، فعل ماضی شکیہ ہیں۔
ماضی شکیہ
ترمیمماضی شکیہ کا مفہوم
ترمیمماضی شکیہ وہ فعل ہے جس میں گذرا ہوا زمانہ شک کے ساتھ پایا جائے۔
- یا
ایسا فعل جس میں گذرا ہوا زمانہ شک کے ساتھ پایا جائے ماضی شکیہ کہلاتا ہے۔
- یا
وہ فعل جس میں کسی کام کا کرنا یا ہونا گذرے ہوئے زمانے میں شک کے ساتھ پایا جائے ماضی شکیہ کہلاتا ہے۔
ماضی شکیہ کی مثالیں
ترمیمسیما نے نماز پڑھی ہوگی، عرفان مسجد گیا ہوگا، عرفان نے چاند دیکھا ہوگا، اشرف نے خط لکھا ہوگا، نسرین نے سبق پڑھا ہوگا، قنبر نے کھانا کھایا ہوگا، اِن جملوں میں پڑھی ہوگی، گیا ہوگا، دیکھا ہوگا، لکھا ہوگا، پڑھا ہوگا، کھایا ہوگا، فعل ماضی شکیہ ہیں۔
ماضی شکیہ بنانے کا قاعدہ
ترمیممصدرسے ماضی مطلق بنا کر آخر میں ہو گا بڑھا دیتے ہیں جیسے دیکھنا مصدر سے دیکھا ماضی مطللق بناتے ہیں اور آخر میں ہو گا لگانے سے دیکھا ہو گا ماضی شکیہ بن جاتا ہے۔
ماضی شکیہ کی گردان
ترمیم- دوڑنا اور لکھنا مصدر سے ماضی شکیہ کی گردان
واحد غائب | جمع غائب | واحد حاضر | جمع حاضر | واحد متکلم | جمع متکلم |
---|---|---|---|---|---|
وہ دوڑا ہوگا | وہ دوڑے ہوں گے | تودوڑا ہو گا | تم /آپ دوڑے ہوگے | میں دوڑا ہوں گا | ہم دوڑے ہوں گے |
اس نے لکھا ہوگا | انھوں نے لکھا ہوگا | تونے لکھا ہوگا | تم/آپ نے لکھا ہوگا | میں نے لکھا ہوگا | ہم نے لکھا ہوگا |
- لانا اور پڑھنا مصدر سے ماضی شکیہ کی گردان
واحد غائب | جمع غائب | واحد حاضر | جمع حاضر | واحد متکلم | جمع متکلم |
---|---|---|---|---|---|
وہ لایا ہوگا | وہ لائے ہوں گے | تولایا ہو گا | تم /آپ لائے ہو گے | میں لایا ہوں گا | ہم لائے ہوں گے |
اس نے پڑھا ہوگا | انھوں نے پڑھا ہوگا | تونے پڑھا ہوگا | تم/آپ نے پڑھا ہوگا | میں نے پڑھا ہوگا | ہم نے پڑھا ہوگا |
- آنا مصدر سے ماضی شکیہ کی گردان
واحد غائب | جمع غائب | واحد حاضر | جمع حاضر | واحد متکلم | جمع متکلم |
---|---|---|---|---|---|
وہ آیا ہوگا | وہ آئے ہوں گے | توآیا ہو گا | تم /آپ آئے ہو گے | میں آیا ہوں گا | ہم آئے ہوں گے |
وہ آئی ہوگی | وہ آئیں ہوں گی | توآئی ہوگی | تم/آپ آئیں ہوں گی | میں آیا ہوں گا | ہم آئیں ہوں گی |