مافیا راج
مافیا راج برصغیر میں اس سیاسی اور اقتصادی صورت حال کو کہتے ہیں جس میں کسی علاقے کی سرکاری یا قومی املاک پر رہنماؤں، صنعت کاروں، سرکاری افسروں، پولیس ملازمین وغیرہ کا کسی غیر قانونی گروہ کا قبضہ ہو جائے اور پھر وہ ان املاک کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرے۔ بھارت میں (جہاں یہ اصطلاح بنی ہے) مافیا راج کوئلے، زمین، لکڑی، سرکاری تعمیر کے منصوبوں اور بہت سے دیگر میدانوں میں دیکھا گیا ہے۔ اس کا ایک معروف نمونہ بہار اور جھارکھنڈ صوبوں میں منظر عام پر آنے والا چارہ گھوٹالا ہے۔[1]
نیز اس صورت حال کے لیے غنڈہ راج اور جنگل راج جیسی اصطلاحیں بھی استعمال کی جاتی ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ The Police, State & Society, Ajay K. Mehra, Rene Levy, Pearson Education India, ISBN 978-81-317-3145-1, ... It begins to appear as if the 'Mafia raj' was the norm and that it was the 'law of the place'. v. ... For example, the 'coal Mafia' in Dhanbad monopolizes all activities related to illegal mining, including transportation, distribution and sale ...