مالک بن حویرث بن اشیم لیثی، صحابی رسول ہیں، بصرہ کے رہنے والے تھے۔

مالک بن حویرث
معلومات شخصیت
مقام پیدائش مدینہ منورہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 694ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش بصرہ   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ عالم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

لیث تک نسب میں اختلاف ہے، شباب کہتے ہیں: "مالک بن حویرث بن حسیس بن عوف بن جندع، پھر کہتے ہیں: "بنو لیث کے بعض لوگوں نے ان کا نسب مجھے اس طرح بتایا "مالک بن حویرث بن اشیم بن زبالہ بن حسیس بن عبد یالیل بن ناشب بن غیر ہ بن سعد بن لیث" یہ بات یقینی ہے کہ وہ بنو لیث بن بکر بن عبد منات بن کنانہ سے تھے، البتہ درمیان میں کے نسب میں کچھ اختلاف ہے، انھیں مالک بن حارث بھی کہا جاتا ہے، شعبہ کہتے ہیں: مالک بن حویرث، کنیت ابو سلیمان تھی۔[1][2]

قبول اسلام

ترمیم

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنی قوم کے نوجوانوں کے ساتھ اسلام قبول کرنے کی غرض سے حاضر ہوئے، رسول خدا نے ان سب کو نماز سکھائی اور واپس ہونے کے بعد قوم کو تعلیم و تبلیغ کا حکم دیا۔ تقریباً بیس دنوں تک رسول خدا کے پاس رہ کر نماز و دین کو دیکھا۔[3][4][5][6]

صحیحین اور سنن ابو داؤد میں رفع الیدین کی روایات بھی ان سے مروی ہیں۔

وفات

ترمیم

سنہ 74 ہجری میں بصرہ میں وفات پائی، صاحب استیعاب نے نوے کی دہائی لکھی ہے، پہلا قول صاحب اصابہ کا ہی صحیح ہے، ابن سکن نے اسی کو معتبر قرار دیا ہے۔[7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب
  2. الاصابہ فی تمییز الصحابہ
  3. صحیح بخاری
  4. صحیح مسلم
  5. سنن ابی داؤد
  6. الطبقات الکبیر
  7. اسد الغابہ