مالیاتی ٹیکنالوجی
مالیاتی ٹیکنالوجی (انگریزی: Financial technology) یا فن ٹیک ایسی ٹیکنالوجی کا نام ہے جس کا مقصد کاروباری یا معاشی معاملات اور اس میدان میں دی جانے والی خدمات کو زیادہ موثر انداز میں فراہم کرنا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی پہلے سے موجود پلیٹ فارموں جن میں اسمارٹ فون اور دیگر ڈیوائس شامل ہیں اُن کو استعمال کرتی ہے۔ فن ٹیک کے لیے اینڈرائیڈ یا ٓآئی فون کے پلیٹ فارم استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اسمارٹ فونز یا دیگر ڈیوائسز کے لیے تیار کیے جانے والے پلیٹ فارمز ایجادات کے لیے تیار نہیں کیے گئے بلکہ یہ پلیٹ فارمز اسمارٹ فونز اور دیگر ڈیوائسز میں موجود مختلف ایپلی کیشنز کو چلانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ اس بات کو اس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ مختلف کمرشل بنک اپنے کھاتوں کے لیے مختلف پلیٹ فارمز تیار کرتے ہیں تاہم یہ پلیٹ فارمز کسی شخص کی جان بچانے یا کوئی نئی ایجاد کے لیے استعمال نہیں ہو سکتے اور نہ یہ پلیٹ فارم بنک کے ہزاروں غیر مطمئن کھاتہ داروں کو بنک کی خدمات سے مطمئن کر سکتے ہیں۔ یہی وہ نکتہ ہے جہاں سے فن ٹیک کی خدمات کا آغاز ہوتا ہے۔