ٹورانٹو سے چھپنے والا مجلہ جو عام طور پر ماہوار شائع ہوتا ہے۔ یہ کینیڈا میں بسنے والے پاکستانی نژاد افراد کی دلچسپی کے موضوعات پر لکھتا ہے۔ پاکستان سے متعلق حالات کا بین الاقوامی نتاظر میں تجزیہ شامل ہوتا ہے۔ کینیڈا میں بسنے والے مسلمانوں کے مسائل پر مدبرانہ مضامین بھی شائع ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام، سیرت، قران اور اسلامی تاریخ پر بھی اچھے مضامین چھپتے ہیں۔ معروف کالم نگاروں میں مظفر اقبال، عابد اللہ جان، شاہین آفاقی، نذیر صدر (مرحوم)، ظفر بنگش شامل ہیں۔ تقریباً 58 صفحات پر مشتمل ہوتا ہے۔ ٹوارنٹو میں یہ بلامعاوضہ دستیاب ہے، دیگر شہروں میں بذریعہ ڈاک منگوایا جا سکتا ہے۔ 2008ء سے پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔

آفاق
زبان اردو
مدیر سجاد حیدر
اشاعت
ناشر آفاق کارپوریشن (کینیڈا)
دورانیہ ماہوار
آئی ایس ایس این (ISSN)
روابط
ویب سائٹ
  • [aafaq at primus.ca صفحہ اول]