ماہنامہ عصمت
علامہ راشد الخیری کا سب سے بڑا کارنامہ ماہنامہ ’’عصمت‘‘ کا اجرا تھا۔ جون 1908ء میں اس کا پہلا شمارہ منظر عام پر آیا اور 105 سال گذر جانے کے بعد بھی آج پورے اہتمام سے شایع ہو رہا ہے۔ سب سے پہلے مدیر علامہ صاحب تھے۔ 17 نومبر 1935ء میں ان کے انتقال کے بعد جناب رازق الخیری نے ’’عصمت‘‘ کی ادارت اور دیگر ذمے داریاں پوری طرح سنبھال لیں جب کہ ان کے محترم اور جہاندیدہ والد نے اپنی زندگی ہی میں ’’عصمت‘‘ کی ادارتی ذمے داریاں 1923ء میں انھیں تفویض کردی تھیں۔ انھوں نے دسمبر 1979ء تک یہ ذمے داریاں نبھائیں اور ’’عصمت‘‘ کی اشاعت میں ایک دن کا بھی فرق نہ آیا۔ ان کی وفات کے بعد کچھ عرصے راشد الخیری کے چھوٹے صاحبزادے طاہر الخیری نے یہ فرائض بخوبی نبھائے اور ان کے انتقال کے بعد مکمل طور پر ’’عصمت‘‘ کی ذمے داری علامہ راشد الخیری کی ہونہار پوتی صفورا خیری کے کاندھوں پر آپڑی جو خود بھی ایک صحافی، شاعرہ اور ادیبہ ہیں۔ صفورا نے نہایت نامساعد حالات میں ’’عصمت‘‘ کو گود لیا اور اسے ایک نئے رنگ و روپ کے ساتھ پیش کیا۔
ماہنامہ عصمت | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |