ماہنامہ ٹوٹ بٹوٹ
ماہنامہ ٹوٹ بٹوٹ کے نام سے ایک سابقہ پاکستانی بچوں کا ماہنامہ رسالہ تھا۔ ٹوٹ بٹوٹ پہلی بار کراچی سے 1978ء میں خلیل احمد نینی تالا والا نے جاری کیا تھا۔ جس کے پہلے ودیر وہ خود تھے۔ بعد میں اس رسالے کے مدیران اعلیٰ بدلتے رہے، جن میں ابن آس محمد، محمود شام اور محمد حنیف سحر وغیرہ شامل ہیں۔
مدیر | خلیل احمد نینی تالا والا (اولین) |
---|---|
سابق مدیران | فہرست دیکھیے |
زمرہ | بچوں کا ادب |
دورانیہ | ماہنامہ |
ناشر | خلیل احمد نینی تالا والا |
پہلا شمارہ | جولائی 1986ء |
ملک | پاکستان |
مقام اشاعت | کراچی |
زبان | اردو |
اعزازات
ترمیمرسالے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان میں پہلی بار بچوں کے رسالے میں لکھنے والوں کو ہر سال اعزازات سے نوارا جاتا تھا، اس کے لیے ہر ماہ ایک بہترین کہانی کو پڑھنے والے ہی منتخب کرتے۔ سال بعد 12 نو عمر۔ نوجوان مصنّفین کو ایک بڑی تقریب میں انعامات دیے جاتے۔ کراچی کے تاج محل ہوٹل (اب ریجنٹ پلازا) کا آڈیٹوریم بہت پُر شکوہ تھا۔ دو اڑھائی ہزار نشستیں تھیں۔ یہاں پر وزیر اعلیٰ سندھ کو مہمانِ خصوصی کے طور پر بلایا جاتا تھا۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 27 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جنوری 2022