ماہنامہ کمپیوٹنگ کراچی اردو زبان میں شائع ہونے والا کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق پاکستان کا پہلا جریدہ ہے۔ ماہنامہ ”کمپیوٹنگ“ آئی ٹی کے حوالے سے پاکستان کا واحد مستند اُردو جریدہ ہے، جس میں عہدِ حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی پر علمی اور تحقیقی مضامین شاملِ اشاعت ہوتے ہیں۔ گو اس وقت کمپیوٹر کے حوالے سے چند اور جرائد بھی مارکیٹ میں موجود ہیں لیکن شومئی قسمت کہ وہ آئی ٹی اور کمپیوٹر کے سیر حاصل مواد سے خالی نظر آتے ہیں۔ ماہنامہ ”کمپیوٹنگ“ اس زاویے سے یقیناً پاکستان کا واحد علمی جریدہ ہے جس میں کمپیوٹر اور اس سے وابستہ، دنیا بھر کی تمام جدید ترین معلومات، آرٹیکلز اور تصاویر موجود ہیں۔ ماہنامہ ”کمپیوٹنگ“ کی ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ یہ قومی زبان میں شائع کیا جا رہا ہے تاکہ کمپیوٹر کی تعلیم کا ابلاغ ہر طبقہ فکر میں عام ہو سکے۔

مدیرامانت علی گوہر
شعبہکمپیوٹر کے جرائد
دورانیہماہانہ
ملک پاکستان
زباناردو
ویب سائٹwww.computingpk.com
آئی ایس ایس این1993-2952

اداراتی ٹیم ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

اس کے علاوہ ترمیم