مایا تہذیب (Maya civilization) ایک قدیم میسوامیریکی تہذیب تھی جو شمال وسطی امریکا میں پھیلی ہوئی تھی۔ اس علاقے میں آج کل میکسیکو، ہونڈوراس، بیلیز اور گواتیمالا کی ریاستیں موجود ہیں۔ ماہرین 600 قبل مسیح کو ان کے عروج کا نقطہ آغاز بتاتے ہیں جو900ء تک جاری رہا۔ اس دوران انھوں نے بڑے علاقوں میں شہری تعمیرات کی۔ اسی دور میں انھوں نے یادگاری تحریریں چھوڑیں اور اسی دور میں انھوں نے اپنی تہذیب اور تمدن کو باقاعدہ ریکارڈ کیا۔ مایا تہذیب میسو امیریکن کی دیگر اقوام سے یوں ممتاز تھی کہ انھوں نے بہت پہلے لکھنا سیکھ لیا تھا۔ ان کا اپنا طرز تحریر تھا۔ اس کے علاوہ ریاضی میں بھی ان کی ترقی حیرت انگیز تھی نہ صرف یہ کہ انھوں نے نمبروں کو لکھنا سیکھ لیا تھا بلکہ یہ صفر کے استعمال سے بھی واقف تھے۔ فلکیات، طبیعیات، جراحت اور ذراعت میں ان کی ترقی حیران کن تھی۔ ان کی تہذیبی اور ثقافتی برتری نے اردگرد کی دیگراقوام کو بھی متاثر کیا، یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا حتی کہ ہسپانوی نوآبادکار ان علاقوں میں پہنچی اور مایا تہذیب کو بزور طاقت زوال پزیر ہونے پر مجبور کیا گیا۔ مایا اقوام کے صحائف ڈھونڈ ڈھونڈ کر جلائے گئے، ان کی تعمیرات کو نقصان پہنچایا گیا اور ان کی زبان اور مذہبی رسومات کو شیطانی قرار دے دیا گیا۔ مایا تہذیب زوال پزیر ہوئی مگر مایا قوم کی اولادیں آج بھی میسو امریکن علاقوں میں موجود ہیں۔ ان میں سے بہت سارے لوگ اب بھی مایا مذہب کی بہت سی رسومات پر عمل کرتے ہیں مگر مایا کے پیچیدہ رسم الخط کو وہ بھول چکے ہیں۔ ان کو ایک محراب تک نہیں بنانے آتا تھا، لیکن جتنے وہ فلکیت میں ماہر تھے انیسویں صدی عیسوی تک ان کے جیسا کوی ماہر نہیں ہوا۔

مایا تہذیب

ریاضی

ترمیم
 
مایا ہندسے

دیگر میسو امریکی تہذیبوں کی طرح مایا ایک 20 اساس اور خمسی نظام استعمال کرتے تھے۔ مایا اور ان کی ہمسایہ تہاذیب 36 قبل مسیح سے صفر کا تصور استعمال کرتے تھے۔

تقویم

ترمیم

مایا قوم شمسی سال کی پیمائش اعلی درستی سے کر چکی تھی۔ جو یورپ میں استعمال کیا جانے والے گریگورین تقویم سے زیادہ درست تھا۔

مذہب

ترمیم
 
ایک مایا پادری

بعد میں عروج پر آنے والے ایزٹیک (Aztec) اور انکا (Inca) کی طرح مایا قوم بھی وقت کی چکری نوعیت پر یقین رکھتے تھے۔ رسومات اور تقریبات آسمانی اور ارضی اشیاء سے منسلک تھیں جن کو تقویم کے مطابق خاص اوقات میں ادا کیا جاتا تھا۔

گنتی

ترمیم

ان کی گنتی میں صرف ایک دایرہ صفر کے لیے، ایک لکیر پانچ کے لیے اور ایک نکتہ دس کے لیےأ

زراعت

ترمیم

قدیم مایا خوراک کی پیداوار کے مختلف اور جدید ترین طریقوں سے واقف تھے۔

زوال

ترمیم

ان کے زوال کی اصل وجہ اللہ کے سوا ابھی تک کسی کو بھی نہیں پتا۔

تصاویر

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم