مایوسی (انگریزی: Disappointment) عدم اطمینان کا ایسا جذبہ ہے جو توقعات یا امیدوں کی ناکامی کی وجہ سے ابھر کر سامنے آتا ہے۔ یہ تاسف کی طرح ہی ہے۔ تاہم اس میں فرق یہ واقع ہوتا ہے کہ متاسف شخص بنیادی طور پر ان شخصی معاملوں کے انتخاب پر غور کرتا ہے جن سے کہ نتیجہ خاطر خواہ نہیں نکلا ہے۔ اس کے بر عکس مایوسی کا شکار شخص کی نظر محض منفی نتیجے پر ہی مرکوز ہوتی ہے۔[1] یہ نفسیاتی تناؤ کا سبب ہوتا ہے۔ مایوسی کا مطالعہ — اس کی وجوہ، اثر انگیزی اور جس درجے اور حد تک شخصی فیصلے اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں — یہ فیصلوں کے تجزیے کا ذیلی شعبۂ مطالعہ ہے[1][2] کیوں کہ مایوسی تاسف کے ساتھ ساتھ فیصلہ سازی کے دو بنیادی جذبات میں سے ایک ہے۔ [3]

مآخذ

ترمیم

کسی شخص یا گروہ کی مایوسی کے اندرونی اور بیرونی ذرائع ہو سکتے ہیں۔ اندرونی ذرائع اس وقت محرک ہوتے ہیں اگر آپ اپنی مرضی سے حاصل کرنے کے قابل نہیں ہیں تو جو مایوسی آپ محسوس کرتے ہیں وہ کسی چیز کے عدم حصول کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ یہ خود اعتمادی کے مفقود ہونے کی وجہ سے ہو سکتا ہے یا آپ کو کچھ معاشرتی حالات سے خوفزدگی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ بیرونی ذرائع اس وقت کار فرما ہوتے ہیں جیسے کہ اکثر حالات جن کا آپ خود سے باہر سامنا کرتے ہیں جو کچھ مایوسی کا باعث ہوتا ہے۔ان میں وہ لوگ ، مقامات اور چیزیں شامل ہیں جو آپ کو اپنے کسی ذاتی عزم یا مقصد کے حصول میں روکاوٹ کا کام بنتے ہیں۔ اس کی ایک عام مثال ٹریفک کی تاخیر کی وجہ سے ضائع ہونے والا وقت ہے جو کئی بار بہت قیمتی ہوتا ہے ، لائن میں کھڑے رہنے کی مجبوری ہو سکتی ہے جس میں کسی کے کھڑکی تک پہنچنے تک کسی موقع یا در کار وقت کے خاتمے کا اعلان ہو جاتا ہے ، کسی دکان یا ادارے میں جانا صرف یہ معلوم کرنے پر مایوسی دے سکتا ہے کہ بند ہے یا ان کے پاس موجود میں جو چیز ہے اس کی ضرورت نہیں ہے گاہک کو نہیں ہے۔[4] اس طرح سے خارجی عوامل کی وجہ سے مایوسی سے کوئی شخص ہم کنار ہو سکتا ہے جس میں کہ اس کا ذاتی دخل شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Bell, David E. (جنوری 1985)۔ "Putting a premium on regret"۔ Management Science۔ ج 31 شمارہ 1: 117–20۔ DOI:10.1287/mnsc.31.1.117۔ JSTOR:2631680
  2. Wilco, W. van Dijk, Marcel Zeelenberg and Joop van der Pligt (اگست 2003)۔ "Blessed are those who expect nothing: Lowering expectations as a way of avoiding disappointment"۔ Journal of Economic Psychology۔ ج 24 شمارہ 4: 505–16۔ DOI:10.1016/S0167-4870(02)00211-8{{حوالہ رسالہ}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link)[مردہ ربط]
  3. Wilco W. van Dijk؛ Marcel Zeelenberg (دسمبر 2002)۔ "Investigating the appraisal patterns of regret and disappointment"۔ Motivation and Emotion۔ ج 26 شمارہ 4: 321–31۔ DOI:10.1023/A:1022823221146۔ S2CID:55491643
  4. مایوسی کہاں سے آتی ہے؟