امید
امید (انگریزی: Hope) ایک رجائیت پسندانہ دماغ کی کیفیت ہے جو مثبت امکانات کی توقع پر ٹکی ہوتی ہے۔ یہ کسی شخص سے متعلق واقعات اور حالات سے متعلق ہو سکتی ہے یا جمیع دنیا سے متعلق بھی ہو سکتی ہے۔[1] کی تعریفوں میں یہ بھی ہے کہ یہ "اعتماد کے ساتھ توقع کا نام ہے" اور یہ "کسی خواہش کی انجام پزیری کا سپنا رکھنا ہے۔"[2]
امید کی عین ضد کے طور پر مستعمل الفاظ میں ناامیدی اور مایوسی ہیں۔[3]
انسانی زندگی میں امید کی اہمیت
ترمیمانسان کی زندگی کبھی بھی امید کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی ہے۔ ایک طالب علم اگر اسکول میں شریک کیا جاتا ہے، تو وہ اسی امید کی بنیاد پر کہ وہ آگے چل کر بڑا آدمی بنے گا۔ یہی توقع اسے اسکولی تعلیم اور عمدہ نشانات پر مائل کرتی ہے اور یہی چاہت سے کالج کی تعلیم مکمل کرواتی ہے۔ پیشہ ور لوگ امید کی آس میں ریاض کرتے ہیں اور محنت میں لگے ہوتے ہیں۔ مثلًا بھارت یا پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں کرکٹ عالمی کپ یا کسی بین ممالک سیریز کو جیتنے ہی کی آس میں زبردست کوشش اور ریاضت کرتے ہیں اور یہ کئی نئی نئی حکمت عملیاں بناتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں اپنے اپنے انتخابی حلقوں کو جیتنے اور بر سر اقتدار آنے کی آس اور امید میں انتھک محنت کرتے ہیں اور انتخابات لڑتے ہیں۔ سائنس دان اپنی تجربہ گاہوں نئی نئی ایجادات کی آس اور امید میں تجربے کرتے رہتے ہیں۔ دنیا بھر کی عدالتوں میں مقدمے جیتنے اور کچھ حاصل کرنے کے لیے لڑے جاتے ہیں۔ فلمی صنعت میں ہر روز نئی فلمیں اس امید پر بنائے جاتے ہیں کہ لوگ انھیں دیکھیں اور ان فلموں سے زبر دست کمائی ہوگی۔ اسی طرح سے انسانی زندگی کا ہر عمل کسی امید اور کسی نتیجہ خیزی کی توقع کے تحت ہی انجام پاتا ہے۔ یہ صورت حال ہر انسانی آبادی میں دیکھی گئی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Hope | Define Hope at Dictionary.com"۔ Dictionary.reference.com۔ 27 نومبر 1992۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-02
- ↑ "Hope – Definition and More from the Free Merriam-Webster Dictionary"۔ Merriam-webster.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-02
- ↑ B. Kirkpatrick ed., Roget's Thesaurus (1995) pp. 852–3