میو ہسپتال
مایو ہسپتال لاہور صوبہ پنجاب، پاکستان کے قدیم ترین اور بڑے ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔ یہ کالج پاکستان کی مشہور ترین اور جنوبی ایشیا کی دوسری قدیم ترین شاہ ایڈورڈ یونیورسٹی برائے طب سے الحاق شدہ ہے۔
مایو ہسپتال Mayo Hospital | |
---|---|
جغرافیہ | |
مقام | لاہور، پنجاب، پاکستان |
تنظیم | |
الحاق یونیورسٹی | کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی |
خدمات | |
بستر | 2000[1] |
تاریخ | |
قیام | 1871 |
روابط | |
ویب سائٹ | www |
تاریخ
ترمیمہسپتال کی عمارت 1870ء میں مکمل ہوئی اور 1871ء میں اس میں کام کا آغاز ہوا۔ ہسپتال کو اس وقت کے برطانوی ہندوستانی وائسرائے رچرڈ برک، مایو کا چھٹے امیر کے نام سے موسوم کیا گیا جولارڈ مایو کے نام سے مشہور تھا۔ ہسپتال کا طرز تعمیر اطالوی ہے، پودن نے اس کا نقشہ بنایا اور رائے بہادر کنہیا لال نے تعمیر کروایا جو وقت کے مشہور ماہرین تعمیرات میں سے ایک تھے۔ تاہم تعمیراتی اثرات وسطی دور میں تعمیر شدہ مالدیپ کے ہسپتالوں سے ملتے ہیں۔[2] 1960ء اور 1980ء کے دوران کیے جانے والے ردو بدل کی نقشہ کشی اے آر حئی نے کی۔
ہسپتال کی عمارد درج ذیل ترتیب پر تعمیر کی گئی تھی:
- 1871ء میں مایو ہسپتال می مرکزی عمارت تعمیر کی گئی جو اب شعبہ اندرونی مریضاں ہے۔
- 1891ء میں اے وی ایچ (نجی) کی الگ عمارات۔
- 1952ء میں شعبہ بیرونی مریضاں۔
- 1974ء میں امراض بچکانہ کا شعبہ۔
- 1982ء میں ادارہ امراض چشم۔
- 1984ء میں حادثات، ہنگامی صورت حال اور بچکانہ امراض کی جراحی کے لیے الگ عمارات
- 2001ء میں طبیعاتی ادویات اور تعمیر نو کا شعبہ۔
مزید تعمیر تیزی سے جاری ہے اور مریضوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے نئی عمارات مثلاً "برج جراحی" وغیرہ کی تعمیر جاری ہے۔
دستیاب سہولیات
ترمیم- بیرونی اور اندرونی مریضوں کے لیے مالشی علاج اور دستی علاج۔
- مرکزی شعبہ انتہائی نگہداشت جس میں آکسیجن اور آب کشی کا مرکزی نظام موجود ہے۔
- مرکز اکلیلی علاج مع معیاری سہولیات۔
- دعا نگاری (اینجیو گرافی)، اینجیو پلاسٹی (خون کی نالیوں کی جراحی برائے مرمت)، دل کو غیر متعلق کر کے جراحی، دل کے صماموں کی تبدیلی اور دل سے متعلقہ تمام قسم کے اعمال جراحی۔
- تابکاری عناصر کے ذریعے علاج، تھیلیم کے ذریعے چانچ، بازگشتی قلب نگاری۔
- کنڈل دار لاشعاعیات طبقہء جسم، عکس کشی بذریعہ رنگ اور انتہائی صوت نگاری (الٹرا سونو گرافی)
- گردے کی تبدیلی اور گردوں کی صفائی۔
- ریڈیائی علاج۔
- جدید ترین مالشی علاج کے آلات، مرکز بحالی اور کار گاہ برائے تَقویم الاعضائیات۔
- دماغ نگاری، غضلی برق نگاری (EMG)، دماغی برق نگاری (EEG) اور دماغ کی جراحی کی تمام اقسام۔
- پیوند جراحی اور آرائش گری سے متعلق جراحیاں۔
- چہرے، جبڑے اور دانتوں کی جراحی۔
- امراض قلب کی تمام اقسام کی جراحیاں۔
- آنکھ، ناک، کان اور گلے سے متعلق تمام جراحیاں۔
- نومولود، بچوں، جوانوں اور بوڑھوں مریضوں کے لیے تمام اقسام کے اعمال جراحی۔
- گھنڈی، جگر، ہڈی، دماغ اور دوسرے اعضاء کی چانچ بذریعہ تابکاری، ہارمونی/ مہیجی جانچیں اور نشان اندازی بذریعہ وائرس۔[3]
شعبہ جات
ترمیمحادثے اور ہنگامی صورت حال
ترمیممرکزی ہنگامی شعبہ بالغوں اور 13 سال سے زائد عمر کے بچوں کا علاج کرتا ہے۔ 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ادویہ امراض بچکانہ اور بچکانہ جراحی کی سہولیات کے ساتھ الگ ہنگامی شعبہ قائم ہے۔
- کل دستیاب بستر: 500 تقریباً
- تمام ہنگامی شعبہ جات میں روزانہ دیکھے جانے والے مریضوں کی تعداد (بچے و بالغان): 600 تا 800 تقریباً
شعبہ ہنگامی صورت حال میں دستیاب سہولیات
ترمیم- عمومی جراحی، دل کی جراہی، تخدریات، ہنگامی صورت حال کے لی ادویہ، تابکاری معالجہ، اندرونی ادویہ، بیرونی جسم چہرے اور جلد کی جراحی کی سہولیات چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں۔
- انتہائی نگہداشت کا شعبہ (ICU) اور اکلیلی مرکزعلاج (CCU)، جن میں مرکزی نگرانی، آکسیجن کی فراہمی کا مرکزی نظام، آلات تنفس، آلات عاملہ اور دوائیوں کا ضروری ذخیرہ موجود ہے۔
- 10 مریضوں کی گنجائش کے ساتھ جلے ہوئے مریضوں کے لیے ایک شعبہ ہے جو پیوند جراحی کے ماہرین کے زیر انتظام ہے۔
- جدید آلات سے مسلح ایک لیبارٹری جہاں روزانہ 1500 سے 2000 ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔
- تمام اقسام کے خون کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔
- ہسپتال کے اندر مریضوں کی منتقلی کے لیے ایمبولینس کی سہولت موجود ہے۔
شعبہ بیرونی مریضاں
ترمیمہسپتال میں بیرونی مریضوں کے علاج کے لیے 42 شعبہ جات ہیں جن میں ادویات، جراحی اور دیگر ذیلی شعبہ جات شامل ہیں۔
- 2000 فی دن کی اوسط سے بیرونی مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
شعبہ اندرونی مریضاں
ترمیم- روزانہ کی جانے والی جراحی: 250 تقریباً۔
- کل بستر: 2000 تقریباً۔
- بڑے شعبہ جات: چار(4) اندرونی ادویات اور 4 شعبہ ہائے عمومی جراحی۔
سالانہ دیکھے جانے والے مریضوں کی تعداد ہنگامی شعبہ میں 8,35,136 سے 2,25,653 اور شعبہ بیرونی مریضاں میں 6,09,483 ہے۔
کار ہائے نمایاں
ترمیم24 مئی 2003ء سے مندرجہ ذیل شعبہ جات ہسپتال میں داخل شدہ مریضوں کو داخلے کے دوران 100٪ مفت علاج مہیا کر رہے ہیں۔
- شعبہ حادثات اور ہنگامی حالات۔
- ادویات امراض بچکانہ، ہنگامی جراحی، شعبہ اندرونی مریضاں اور انتہائی نگہداشت کا مرکز۔
- شعبہ عینیات اور مرکز جراحی چشم۔
- مرکز عمومی جراحی اور شعبہ اندرونی مریضاں۔
- شفاء گاہ ذیابیطس۔
- ناک کان اور گلے کے امراض کی جراحی کا مرکز۔
- تپ دق اور سینہ کے امراض اور سینہ کی جراحی کا مرکز۔
- مرکز جراحی قلب، اندرونی مریضاں اور علاج اکلیلی کا مرکز۔ [5]
- مرکز امراض جلد برائے بیرونی مریضاں۔
- مرکز نفسیات و علوم سماجیات۔
- مرکز علاج بذریعہ تابکاری و علم سعلیات(رسولیوں کا علم)۔
- مرکز ادویات برائے اندرونی مریضاں۔
تنظیم
ترمیمیہاں طبی مہتمم ہسپتال کی انتظامیہ کی سربراہی کرتا ہے۔[6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ The Times Of India، 20 مارچ 2004 https://web.archive.org/web/20121022092812/http://articles.timesofindia.indiatimes.com/2004-03-20/mumbai/28326235_1_medical-tourism-india-and-pakistan-lahore، 22 اکتوبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2008 مفقود أو فارغ
|title=
(معاونت) - ↑ Safwan Ahmad (15 April 2011)۔ "Mayo Hospital Inpatient Building in the Shape of a Christian Cross!"۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2011
- ↑ archive-url=Mayo Hospital, Lahore، 21 نومبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2008 Mayo Hospital, Lahore، 21 نومبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2008
- ↑ About Mayo Hospital، 06 جنوری 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2008
- ↑ Mayo Hospital Lahore, light of hope for cardiac patients، 29 جنوری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2008
- ↑ Organization of Health Department in Punjab، 03 اگست 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2008
بیرونی روابط
ترمیم- مایو ہسپتال لاہور کی سرکاری موقع جال
- عمومی معلوماتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ kemu.edu.pk (Error: unknown archive URL)
- مشیر دماغی جراحی