متبادل منصوبہ
متبادل منصوبہ (انگریزی: Contingency plan) ایک ایسا ہنگامی منصوبہ ہے جسے اس وقت بہ روئے کار لایا جاتا ہے جب اصل بر سر عمل منصوبے کے نتائج توقع کے منافی دیکھے گئے ہوں۔ [1]
اس کا اکثر استعمال جوکھم کی نظامت میں کیا جاتا ہے جب کسی استثائی جوکھم کا احاطہ کرنا ہو، جو اگر چیکہ ناممکن لگ رہا ہوتا ہے، تاہم اس کے وجود پزیر ہونے سے قیامت خیز یا سنگین قسم کے عواقب رو نما ہوتے ہیں۔ متبادل منصوبے اکثر حکومتوں اور کاروباروں کی جانب سے تیار کیے جاتے ہیں۔ مثلًا یہ امکان موجود ہے کہ ایک کمپنی کے کئی ملازمین کسی جہاز میں ایک ساتھ سفر کر رہے ہیں جو اس طرح حادثے کا شکار ہو کہ سارے مسافرین ہلاک ہو جائیں۔ اس کمپنی پر ممکن ہے کہ بہت زیادہ بار پڑے یا پھر وہ اس نقصان سے اُبھر نہ پائے۔ اسی وجہ سے کئی کمپنیاں اس قسم کہ موہوم خدشات کو دھیان میں رکھتے ہوئے کئی طریقوں کو اپناتے ہیں۔ اسی کی تحت یہ بھی ممکن ہے کہ ایک مقررہ پالیسی اپنائی جائے کہ ملازمین سفر جدا گانہ طے کریں یا پھر کسی بھی ایک جہاز میں ایک وقت پر محدود تعداد میں ملازمین روانہ ہوں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Definition in the websters dictionary"۔ Merriam-webster.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-19