متغیر (پروگرامنگ)
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
کمپیوٹر پروگرامنگ میں متغیر (انگریزی: variable یا scalar) ان عناوین کو کہا جاتا ہے جن میں مختلف اقسام کی معلومات کو محفوظ کیا جاتا ہے۔ ان کو کوئی علامتی نام دیا جاتا ہے، ان میں جو معلوم یا نامعلوم ڈیٹا رکھا جاتا ہے انھیں ویلیو یا قدر بھی کہتے ہیں۔ متغیر کی ویلیو یا معلومات ہمیشہ یکساں نہیں رہتی، تبدیل ہوتی رہتی ہے، اسی لیے اس کو متغیر یعنی بدلتے رہنے والا کہا جاتا ہے۔ پھر پروگرام میں ان ویلیو یا قدروں کو اخذ کرنے کے لیے متغیرات کے ناموں کو استعمال کیا جاتا ہے۔
اقسام
ترمیممتغیرات میں درج شدہ معلومات یا ویلیوز مختلف اقسام کی معلومات ہوتی ہیں، مثلاً حروف تہجی پر مشتمل ایک جملہ یا جملے ہو سکتے ہیں، اعداد ہو سکتے ہیں، چناں چہ ان لحاظ سے متغیرات بھی مختلف اقسام کے ہوتے ہیں۔
اصلی
ترمیموہ اقسام جنہیں عموماً اکثر پروگرامنگ زبانیں سپورٹ کرتی ہیں۔
قسم متغیر | نام | سی زبان میں | جاوا میں | جاوا میں ڈیفالٹ مقدار |
---|---|---|---|---|
بائٹ | byte | byte | 8 بائٹ | |
صحیح عدد | short | short \ short int | short | 0 |
صحیح عدد | Integer | int | int | 0 |
صحیح عدد | long | long\ long int | long | 0 |
(فلوٹ) | float | float | float | 0٫0 |
(فلوٹ) | double | double | double | 0٫00 |
کیریکٹر | Character | char | char | null |
بولین | boolean | bool | bool | false |