مجلس ماہرین (فارسی میں مجلس خبرگان رہبری، انگریزی میں Assembly of Experts) اسلامی جمہوریہ ایران میں 86 مذہبی رہنماؤں پر مشتمل ایک مجلس (کونسل) کا نام ہے جن کو عوامی انتخابات کے ذریعے 8 سال کے لیے منتخب کیا جاتاہے۔ اس مجلس کا کام ایران کے رہبر معظم (سپریم لیڈر) کا انتخاب کرنا اور اس کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنا ہوتاہے۔ ایران کے موجودہ قانون کے مطابق اس مجلس کا سال میں 2 مرتبہ 2 دن کے لیے اجلاس ہونا لازمی ہے۔ اس مجلس کے موجودہ سربراہ آیت اللہ مہدوی ہیں جن کا انتخاب مارچ 2011 میں ہوا ۔[1] اس وقت اس مجلس کے تمام ارکان کی عمر 60 سال سے اوپر ہے۔

تہران میں مجلس خبرگان کا مرکزی دفتر

فہرست سربراہان

ترمیم
  • 12 نومبر 1983ء تا 25 جولائی 2007ء - آیت اللہ علی اکبر فیض مشکینی
  • 25 جولائی 2007ء تا 8 مارچ 2011ء - آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی
  • مارچ 2011ء تا حال - آیت اللہ محمد رضا مہدوی کنی

ذمہ داریاں

ترمیم

اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے مطابق اس اسمبلی کا کام رہبر معظم (سپریم لیڈر) کا انتخاب کرنا، اس کی نگرانی کرنا اور اس کو معزول کرنا ہے۔ سپریم لیڈر کی وفات یا استعفا کی صورت میں اس اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلد از جلد نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کرے۔ اگر سپریم لیڈر کے بارے یہ بات سامنے آئے کہ اس نے ایران کے آئین میں درج کسی بات کی خلاف ورزی کی ہے یا اس میں ایسی قابلیت نہیں پائی جاتی جس بنیاد پر اس کو سپریم لیڈر بنایا گیا تھا تو اس اسمبلی کے پاس سپریم لیڈر کو عہدے سے ہٹانے کا اختیا رہے۔ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد جب سے یہ اسمبلی وجود میں آئی ہے تب سے کسی بھی سپریم لیڈر کو معزول نہیں کیا گیا۔ اس اسمبلی کی تمام کارروائی انتہائی اخفائے راز میں رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے کبھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس نے سپریم لیڈر کے کسی فیصلہ کو چیلنج کیا ہو۔

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Iran's Experts Assembly picks new head"۔ 29 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 ستمبر 2011