مجلس عمومی (عثمانی ترکی زبان: مجلس عمومي; ترکی زبان: Genel Parlamento; انگریزی: General Assembly) سلطنت عثمانیہ میں عثمانی حکومت کے دور میں نمائندہ جمہوریت کے قیام کی پہلی کوشش تھی۔ عثمانی پارلیمان دو ایوانوں مجلس اعیان (ایوان بالا) اور مجلس مبعوثان (ایوان زیریں) پر مشتمل تھی۔[1] اس کا پہلا قیام 1876ء میں عمل میں آیا، جبکہ 1878ء میں عبدالحمید ثانی نے اسے تحلیل کر دیا۔ عثمانی سلطنت کے دوسرے آئینی دور میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے کافی اصلاحات کے بعد اسے دوبارہ با عمل بنایا گیا۔ یہ 1922ء میں سلطنت عثمانیہ کے خاتمے تک قائم رہی۔

مجلس عمومی

General Assembly

Meclis-i Umumi
Coat of arms or logo
قسم
قسم
ایوانمجلس اعیان
مجلس مبعوثان
تاریخ
قیام23 نومبر 1876
23 جولائی 1908
سبکدوش13 فروری 1878
5 اپریل 1920
ماقبلدیوان ہمایوں
مابعدترکی قومی اسمبلی
ساخت
مقام ملاقات
دولماباغچہ محل، قسطنطنیہ

اس کی جانشین ترکی قومی اسمبلی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Rainer Grote؛ Tilmann Röder (16 فروری 2012)۔ Constitutionalism in Islamic Countries: Between Upheaval and Continuity۔ Oxford University Press۔ ص 328۔ ISBN:978-0-19-975988-0۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-12