مجمع علما روندو بلتستان

(مجمع علماء روندو سے رجوع مکرر)

مجمع علما روندو بلتستان، پاکستان کا صوبہ گلگت بلتستان کے ضلع سکردو میں واقع تحصیل روندو کے علما کا مجموعہ ہے۔ جس کا مقصد روندو میں مذہبی مسائل کی ترویج نیز علاقے کی اسلامی تہذیب اور ثقافت کی ترویج اور حفاظت کرنا ہے۔ اس تنظیم کا قیام 2010 میں وجود میں آیا۔ روندو کے علما اور دینی مدارس کے طلاب اس کے اراکین میں شمار ہوتے ہیں۔ ہر دو سال بعد الیکشن کے ذریعے اس تنظیم کا صدر منتخب ہوتا ہے۔ اور وہ اپنی کابینہ کا اعلان کرتا ہے۔

مجمع علما روندو بلتستان

صدر دفتر ڈمبوداس روندو
صدر مجمع شجاعت علی شجاعی
باضابطہ ویب سائٹ مجمع علما روندو کی ویب گاہ

تعارف

ترمیم

مجمع عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی اکھٹے ہونے کی جگہ ہے اور یہاں پر علما تنظیم کا نام رکھا گیا ہے۔ اس تنظیم میں ایک کابینہ اور ان کے اوپر نظارتی کونسل ہوا کرتی ہے۔[1]

جغرافیائی حدود

ترمیم

روندو کا علاقہ گلگت اور سکردو کے درمیان پہاڑوں کے دامن میں مختلف وادیوں کی شکل میں بٹا ہوا ہے اور یہاں دو زبانیں بولی جاتی ہیں، گلگت بلتستان کی سب سے بڑی زبان شینا اور بلتی۔ لیکن یہاں کے علما تمام تر مشکلات کے باوجود اس پلیٹ فارم پر سب متفق ہیں اور مذہبی امور کو حل و فصل کرتے ہیں۔ اس تنظیم کا سب سے پہلا صدر مشتاق حسین حکیمی جبکہ موجودہ صدر نثار حسین اتحادی ہیں۔

بیرونی روابط

ترمیم

علما روندو کی آفیشل ویب گاہ مجمع علما روندو کی آفیشل ویب گاہ[مردہ ربط]

حوالہ جات

ترمیم