قواعد کی رو سے محاورہ اسے کہتے ہیں کہ کوئی کلمہ یا کلام حقیقی کی بجائے مجازی معانی میں آئے۔ یعنی لفظ کے لغوی معانی نہ لیے جائیں بلکہ وہ مخصوص مفہوم سمجھا جائے جو اہلِ زبان کی گفتگو میں رائج ہو۔[1]

محاورہ  : ( جمع= محاورے) ، کسی بھی زبان کا حسن ہوتے ہیں۔ خاص کر اردو زبان کے محاورے اس کا سب سے دلچسپ حصہ سمجھے جا سکتے ہیں۔ محاورہ دوسرے الفاظ میں کسی بھی زبان کے "فارمولے" کہلا‎ئے جا سکتے ہیں جو کسی بھی صورت حال کو چند الفاظ میں بیان کر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اردو زبان میں کثرت سے استعمال ہونے والے چند مشہور محاورے درج ذیل ہیں۔* پڑھے نہ لکھے، نام محمد فاضل* مکّہ میں رہتے ہیں مگر حج نہیں کیا* لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔* قاضی جی کے گھر کے چوہے بھی سیانے۔* کمبختی آئے تو اونٹ چڑھے کو کتّا کاٹے۔* آگ کہنے سے منہ نہیں جلتا۔* اللہ ملائے جوڑی، ایک اندھا ایک کوڑھی۔* اندھوں میں کانا راجا۔* کالے صابن مل کر گورے نہیں ہوتے* اپنی گلی میں کتا بھی شیر ہوتا ہے۔* جو سکھ چوبارے۔ بلغ نہ بخارے* اپنے منہ میاں مٹھو* کوئلوں کی دلالی میں منہ کالا* دریا میں رہ کر مگرمچھ سے بیر* چٹ منگنی پٹ بیاہ* ایک چپ، سو سکھ* بدن پر نہ لتّا،پان کھائیں البتہ* کھودا پہاڑ نکلا چوہا* مگرمچھ کے آنسو* دھوبی کا کتا گھر کا نہ گھاٹ کا* گیا ہے سانپ نکل، اب لکیر پیٹا کر* آگ لگنے پر کنواں گھودنا* کتّے کی دم بارہ برس بھی نلکی میں رکھنے کے بعد ٹیڑھی نکلی۔* الٹے بانس بریلی کو لے جانا۔* اشرفیاں لٹیں کوئلوں پر مہر* اپنا عیب بھی ہنر معلوم ہوتا ہے۔* اپنا رکھ پرایا چکھ* لڑے سپاہی نام سرکار کا* آگے کنواں،پیچھے کھائی* آسمان کو تھوکا، منہ پر گرے* آسمان سے گرا،کھجور میں اٹکا* اکیلا چنا بھاڑ نہیں پھوڑتا* لوہے کو لوہا کاٹتا ہے* آم کھاؤ،پیڑ نہ گنو* اندھیر نگری چوپٹ راج* اندھا بانٹے ریوڑی اپنوں کو* اونٹ کے منہ میں زیرہ* ایک میان میں دو تلواریں نہیں رہ سکتیں* ایک اور ایک گیارہ ہوتے ہیں* ایک تھیلی کے چٹّے بٹّے* ایک انار سو بیمار* باوا بھلا نہ بھّیا، سب سے بڑا روپیہ* بات کا چوکا آدمی، ڈال کا چوکا بندر* بچہ بغل میں،ڈھنڈورا شہر میں * بچھو کا منتر جانتے نہیں، سانپ کے بل میں ہاتھ ڈالنے چلے* بدنامی سے گمنامی اچھی* بغل میں چھری منہ میں رام رام* بڑے بول کا سر نیچا* جائے لاکھ پر رہے ساکھ* بندر کیا جانے ادرک کا سواد* بھوکے بھجّن نہ ہو* پیش از مرگ واویلا* تدبیر نہیں چلتی تقدیر کے آگے* تخت یا تختہ* جسے پیا چاہے وہی سہاگن* جس کا کھانا اسی کا گانا* جہاں دیکھی تری،وہیں بچھادی دری* جتنی چادر دیکھو اتنے پیر پھیلاؤ* جس کا کام اسی کو ساجھے* جس کی لاٹھی اس کی بھینس* جنّت کی غلامی سے جہنم کی حکومت بہتر

  • سونے پہ سوہاگہ
  • تیروں سے بارش
  • ایک انار سو بیمار
  • طے شدہ، بہہ شدہ* جو سوچ، وہ کھوج
  • آ بیل مجھے مار

دکنی محاورے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "اردو محاورات"۔ اردو گاہ 

بیرونی روابط

ترمیم