صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف نعت خواں

محبوب احمد ہمدانی اور ان کے بھائی حافظ مرغوب احمد ہمدانی ثنا خوانی میں اپنا ایک مقام رکھتے تھے۔[1]

ان کی متعدد معروف نعتیں آج بھی اہل ایمان کے دلوں میں تازہ ہیں۔ ان کی مشہور نعتوں میں تیریﷺ جالیوں کے نیچے، بنے ہیں دونوں جہاں تمھارے ﷺ لیے اور آمنہ بی بی کے گلشن میں شامل ہیں[2][3]

محبوب ہمدانی نے جب پاکستانی ٹیلی وژن (پی ٹی وی) لاہور سے نعت خوانی شروع کی تو ان کی شہرت میں اضافہ ہوا اور انھیں ان کی خدمات کے باعث کئی ایوارڈز بھی دیے گئے۔

محبوب ہمدانی کے بھائی مرغوب ہمدانی کے مطابق ان کے بڑے بھائی کو 2000ء میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا جا چکا تھا اور وہ پاکستان سمیت بیرونی ممالک میں بھی نعتیں پڑھنے جاتے تھے۔

مرغوب ہمدانی کے مطابق محبوب ہمدانی نے فریضہ حج اور عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے عازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹریول ایجنسی بھی کھول رکھی تھی۔

محبوب احمد ہمدانی بوجہ کینسر 75 برس کی عمر میں 20 اکتوبر 2020ء کو انتقال کرگئے۔ انھیں چند روز قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اتفاق ہسپتال لاہور میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے ۔[4]

محبوب احمد ہمدانی نے انتقال کے بعد غازی علم دین شہید کے قریب تدفین کی وصیت کی تھی ۔ مرحوم نے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑے،[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "آرکائیو کاپی"۔ 20 اکتوبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2022 
  2. https://www.nawaiwaqt.com.pk/21-Oct-2020/1233959
  3. http://naatkainaat.org/index.php/%D9%85%D8%AD%D8%A8%D9%88%D8%A8_%DB%81%D9%85%D8%AF%D8%A7%D9%86%DB%8C
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 20 اکتوبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2022 
  5. https://www.nawaiwaqt.com.pk/21-Oct-2020/1233959