محدث ثناء اللہ امجدی اعظمی
ولادت
ترمیممحدث ثناء الله امجدی اعظمی مئوی علیہ الرحمه بانی مدرسہ حنفیہ اہل سنت بحرالعلوم کھیری باغ، مئو کی ولادت باسعادت ٢ جولائی ١٩١٠ء کو محلہ قاضی داموں پورہ قصبه مئو ناتھ بھنجن ضلع [[اعظم گڑھ]] (اب [[ضلع مئو]]) میں ہوئی تھی۔
تعلیم
ترمیممحدث ثناء الله اعظمی نے تعلیمی سلسلہ مدرسہ عربیہ دار العلوم مئو سے شروع کیا اور صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی محدث گھوسوی، مفتی اعظم ہند علامہ مصطفیٰ رضا خان بریلوی محدث اعظم پاکستان علامہ محمد سردار احمد قادری فیصل آبادی علیہم الرحمه سے درس حدیث حاصل کیا۔
تدریس
ترمیمفراغت کے بعد آپ نے مسند تدریس خصوصا دارالحدیث کی مسند کو رونق بخشی، محدث ثناء الله اعظمی جن مدارس اسلامیہ میں شیخ الحدیث کے منصب پر فائز رہے ان مدارس کے نام یہ ہیں۔
● الجامعة الاشرفیه مبارک پور ضلع اعظم گڑھ
● دار العلوم مظہر اسلام بریلی شریف
● بحرالعلوم لطیفیہ کٹیہار
● دار العلوم اہل سنت علیمیہ انوارالعلوم مظفر پور
● جامعہ فاروقیہ بنارس
● مدرسہ حنفیہ اہلسنت بحرالعلوم کھیری باغ مئو
تلامذہ
ترمیمتلاش بسیار کے باوجود محدث ثناء الله اعظمی کے تفصیلی حالات دستیاب نہ ہو سکے، آپ کے تلامذہ میں بڑے بڑے اصحاب فضل وکمال شامل ہیں، فی الوقت جن کے اسما دستیاب ہو سکے وہ یہ ہیں:
● بحرالعلوم علامہ عبد المننان اعظمی مبارکپوری
● سابق مفتی اعظم مہاراشٹر مفتی مجیب اشرف رضوی
● مولانا قاری مصلح الدین صدیقی (علیہم الرحمه)
● شیخ الحدیث مفتی قمر عالم صدیقی قادری مصباحی
بیعت و خلافت
ترمیممحدث ثناء الله اعظمی علیہ الرحمه حضرت صدرالشریعہ علیہ الرحمه سے سلسلہ امجدیہ رضویہ برکاتیہ قادریہ میں بیعت ہوئے۔ حضور مفتی اعظم ہند، صدر الشریعہ اور محدث اعظم ہند علامہ سید محمد کچھوچھوی علیہم الرحمه نے آپ کو اجازت و خلافت سے نوازا۔
رنگون کا تبلیغی دورہ
ترمیممحدث ثناء الله اعظمی دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں سنه ١٩٣٦ء کو رنگون (برما کی دار السلطنت) کا سفر کیا۔
وصال
ترمیم٢4 محرم الحرام ١4١١ھ / ١5 اگست ١٩٩٠ء کو خلیفه مفتی اعظم ہند محدث ثناء الله امجدی مئوی علیہ الرحمه اپنے مالک حقیقی سے جا ملے، آپ کی تدفین آپ کے وطن مالوف مئو میں ہوئی۔