محرز بن خلف
سیدی محرز بن خلف یا ابو محمد محرز بن خلف بن زینؒ (عربی: سيدي محرز بن خلف؛ 951–1022) تیونس کا ایک ولی، مالکی مکتبہ فقہ کا عالم دین اور ایک قاضی تھے۔آپ کو تیونس شہر کا سرپرست سمجھا جاتا تھا۔
سیدی محرز بن خلف | |
---|---|
1899 میں سیدی محرز کی مسجد اور مقبرہ | |
ذاتی | |
پیدائش | 951 |
وفات | 1022 Tunis |
مدفن | سیدی محرز کا مزار |
مذہب | اسلام |
فرقہ | سنی |
فقہی مسلک | مالکی |
معتقدات | اشعری |
مرتبہ | |
مؤثر
| |
متاثر |
زندگی
ترمیمآپ آریانہ میں ایک عرب نژاد(نسب) باپ کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔آپ کا اپنا سلسلہ نسب ابوبکر صدیقؓ سے ملتا تھا۔ [1] اآپ نے کیروان اور پھر فاطمی مصر میں تعلیم حاصل کی اور واپسی پر مالکی فقہ کے استاد بن گئے۔ 57 سال کی عمر میں، آپ اپنے آبائی شہر (آریانہ) چھوڑ دیا اور کارتھیج میں تنہائی میں چلے گئے۔ سی میں 1014ء میں وہ تیونس میں باب سویکا کے ایک مکان میں آباد ہوئے۔ جو ان کا مقبرہ اور بعد میں سیدی محرز مسجد بن گیا تھا۔ [2]
آپ نے اپنے استاد ابن ابی زید القیروانیؒ (922 - 996 عیسوی) کو ایک عقیدہ اور فقہ کی تعلیم کی کتاب لکھنے کی تجویز پیش کی اور استاد کی تجویز کو آپ نے رسالہ فقیہ کے عنوان سے مرتب کیا تھا۔ [3]
مزید دیکھو
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Sadok Zmerli, Figures tunisiennes. Les précurseurs, éd. Bouslama, Tunis, 1967
- ↑ « Sidi Mahrez, pour toujours », La Presse de Tunisie, 17 septembre 2007 آرکائیو شدہ 2012-02-19 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ "كتاب الجامع فى السنن والآداب والمغازى والتاريخ"۔ January 1983