محمد اسرائیل رضوی مصباحی نیپال کے مفتی اعظم ہیں۔ نیپال کے ترائی علاقے میں مشرق ہند کے ضلع سیتامڑھی سے متصل ضلع مہوتری ہے جس کے قصبہ بھمرپورہ میں مفتی محمد اسرائیل رضوی مصباحی کی ولادت 1948ء میں ہوئی۔ ازہر ہند جامعہ اشرفیہ مبارک پور سے تعلیم کی تکمیل ہوئی اور مفتی اعظم ہند جیلانی میاں کے دست پر بیعت و ارادت کا شرف حاصل ہوا۔ وارث پنجتن سرکار یحیی حسن سے اجازت و خلافت ملی۔ 1970ء سے درس و تدریس، افتا و قضا اور دعوت و تبلیغ سے جڑے ہوئے ہیں۔ مشکل کشا، اجماع اور قیاس کی شرعی حیثیت، آثار وتبرکات کی شرعی حیثیت اور فتاوی فخر نیپال کے علاوہ درجن بھر آپ کی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ 1979ء میں علمائے ہند و نیپال نے فخر نیپال کے خطاب سے نوازا اور مفتی اعظم نیپال منتخب کیا۔ وہ نیپال کے ادارہ شرعیہ کے بھی امین شریعت دوم ہیں۔ 1971ء سے تا حال دار العلوم قادریہ مصباح المسلمین کے شیخ الحدیث اور آل نیپال سنی جمعیۃ العلما نیپال کے سربراہ ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم