محمد بن عبد اللہ عمویہاپنے زمانہ کے اجل مشائخ میں سے تھے ۔

نام ترمیم

عمویہ کا اصل نام محمد بن عبد اللہ بن سعد سہروردی تھا یہ ابو نجیب سہروردی کے پردادا اور شہاب الدین سہروردی کے دادا کے داداتھے۔

شجرہ نسب ترمیم

پورا نام اس طرح ہے ابوجعفرمحمد بن عبد اللہ بن سعد بن الحسن بن القاسم بن علقمہ بن النضر بن معاذ بن عبد الرحمن بن القاسم بن محمد بن ابوبکر صدیق [1]

عمویہ کی وجہ تسمیہ ترمیم

سہرورد جو وحشی کردوں کا علاقہ تھا یہاں جب ابو محمد عموی آئے تو سب لوگوں نے ان کی سرداری کو قبول کیا اس علاقے میں سردار کو’’ عمو‘‘ کہا جاتا اسی نسبت سے یہ عمویہ آپ کے نام کا حصہ بن گیا ۔[2]

سلسلہ ارادت ترمیم

ان کی ارادت شیخ احمد دینوری سے تھی اپنے دور کے فرد یگانہ اور استاد زمانہ تھے بہت سے لوگوں کو مرید کیا اور حق تک پہنچایا ۔

وفات ترمیم

ان کی وفات 373ھ بمطابق 974ء میں ہوئی۔[3]

حوالہ جات ترمیم

  1. تاريخ الإسلام ووفيات المشاهير والأعلام،مؤلف: شمس الدين أبو عبد الله الذهبی ،ناشر: دار الكتاب العربی، بيروت
  2. یادگار سہروردیہ،ابو الفیض قلندر علی سہرردی،صفحہ 106،حسیب خاور سہروردی لاہور
  3. خزینۃ الاصفیاءجلدچہارم، غلام سرور لاہوری،صفحہ 17، مکتبہ نبویہ لاہور
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔