محمد تیغ علی ( اردو: محمد تیغ علی ) یا سرکارِ سرکانی برصغیر پاک و ہند میں قادری صوفی سلسلے کے ایک بزرگ تھے۔ ان کے پیروکار زیادہ تر بہار، کلکتہ، بنگال اترپردیش، ممبئی اور پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔

ابتدائی زندگی

ترمیم

محمد تیغ علی ہجری 1300 مطابق 1882/1883ء میں بہار کے مظفر پور ضلع میں گوریرہ شریف میں نور جمال کے ہاں پیدا ہوئے۔ وہ پیدائشی ولی تھے۔ انھوں نے اپنی بنیادی تعلیم اپنے آبائی وطن میں سبحان علی سے اور مزید تعلیم مونگیر ضلع میں حاصل کی۔ علم ظاہر (قرآن، حدیث، سنت وغیرہ) حاصل کرنے کے بعد آپ نے 16 سال کی عمر میں صوفی عبد السمیع سے بیعت ہوئے۔ ان کی ولایت کا انکشاف مختلف صوفی بزرگوں جیسے کمبل شاہ اور عبد السمیع کی طرح اسی وقت ہو چکا تھا جب وہ کم سن بچے تھے۔