جامع ہائی اسکول سیالکوٹ کے بانی پرنسپل

محمد خان کلیم ہوشیار پور میں پیدا ہوئے - آپ نامور شاعر طفیل ہوشیارپوری کے چھوٹے بھائی تھے جن کا نغمہ مقبول عام ہے - اے مرد مجاہد جاگ ذرا اب وقت شہادت ہے آیا - محمد خان 1975ء میں سیالکوٹ سے ٹرانسفر ہو کر لاہور چلے گئے - جماعت نہم و دہم کی نصابی کتب کے مولف تھے- درویش صفت انسان تھے - شاعری بھی کرتے تھے - ریٹائرمنٹ کے بعد ادبی مجلہ ماہنامہ "محفل" کے دفتر میں کام کرنے لگے- آپ کے بھائی کی 1993ء میں وفات ہوئی تو آپ نے میگزین کی ادارت سنبھالی، 2000ء میں آپ دنیائے فانی سے رخصت ہوئے،