محمد خیل کاپر مائننگ پراجیکٹ

ریکوڈک کے بعد شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں محمد خیل کاپر منصوبہ پاکستان کا دوسرا بڑا کاپر مائننگ منصوبہ ہے جو دنیا کا بہترین تانبا پیدا کر رہا ہے ، ایف ڈبلیو او کا ماتحت ادارہ منرل ایکسپلوریشن اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اس منصوبے پر کام کر رہا ہے اور اسی علاقے میں قائم پلانٹ میں ہی یہاں سے حاصل ہونے والا خام مال پراسس ہو رہا ہے جس سے تانبے کی پیداوار ہو رہی ہے ، اس منصوبے سے 22 ہزار ٹن تانبا تیار کرکے دنیا کو ایکسپورٹ کیا جا چکا ہے ۔