مولانا محمد رحمت اللہ علمی و سیاسی شخصیت اورجامعہ محمدی شریف کے بانی مولانا محمد ذاکر کے پوتے ہیں۔

ولادت ترمیم

محمد رحمت اللہ 1935ء کو جامعہ محمدی شریف میں پیدا ہوئے 

جامعہ محمدی ترمیم

آپ1976ء میں اپنے والد کے بعد جامعہ شریف میں بطور ناظم خدمات سر انجام دینا شروع کیں آپ کے اساتذہ میں سے مولانا شریف کا نام نمایاں نظر آتا ہے  آپ ر کی جامعہ شریف کے لیے مخلصانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو محسن جامعہ کے لقب سے نوازا گیا آپ کے عہد مبارک  چند کمال اور نمایاں خصوصیات کا حامل ہے آپ نے جامعہ شریف کو تعلیمی معاشی سیاسی اور سماجی حوالوں سے  انتہائی متحرک کیا

سیاسی خدمات ترمیم

وہ 1985میں مجلس شوریٰ کے ارکان رہے اور 1988سے 1999کے درمیان تین دفعہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے جبکہ 2013کے عام انتخابات میں وہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے ارکان منتخب ہوئے لیکن حکومت کے خلا ف پیر آف سیال شریف کی تحریک ختم نبوت میں شامل ہو ئے اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ، دینی خدمات میں انھوں نے اپنے علاقے میں علم کی ایک ایسی شمع کو جلا بخشی[1]

وفات ترمیم

آپ مختصر عرصہ علیل رہنے کے بعد مورخہ 2019ء کو خالق حقیقی سے جا ملے

حوالہ جات ترمیم

List of winners of Punjab Assembly seats". The News. 13 May 2013. Archived from the original on 16 January 2018. Retrieved 18 January 2018. "2013 election result" (PDF). ECP. Archived from the original (PDF) on 1 February 2018. Retrieved 4 July 2018