محمد رفیق مانگٹ، پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو میں بطور صحافی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے صحافتی کیرئیر کا آغازز دسمبر 2007ء میں روزنامہ جنگ میں سب ایڈیٹر سے کیا۔ اس سے قبل وہ درس تدریس اوروکالت کے شعبے سے بھی منسلک رہے۔ ان کا پہلا مضمون روزنامہ ایکسپریس کراچی میں ہفتہ 10 فروری 2007ء کو شائع ہوا۔ جنگ میں ان کی ایک سو زائد مکمل صفحات کی جنگ فورم رپورٹیں شائع ہونے کے علاوہ سیکڑوں ملکی اور غیر خبریں شائع ہوئیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں غیر ملکی اخبارات ،رسائل و جرائد سے پاکستان اور خطے کے متعلق خبروں پر نظر رکھنا ہے۔ ان کی جنگ اور جیو سائٹس پر ہزاروں کی تعداد میں خبریں شائع کی گئی۔ انھیں برطانوی جریدے اکنامسٹ کے پاکستان میں پہلے اردو ورژن”کیسا ہو گا2010؟“کے کنٹینٹ رائٹر کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ انھوں نے پنجاب یونی ورسٹی سے گریجوایشن کیا،ایس ایم لاءکالج سے ایل ایل بی، کراچی یونی ورسٹی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن سے پوسٹ گریجوایٹ ڈپلوما اور ایڈ منسٹریٹو سائنسز میں ماسٹرز کیا،اس کے علاوہ کراچی یونی ورسٹی سے ہی انھوں نے ایم اے انٹر نیشنل ریلیشنز کیا۔ وہ سندھ بار کونسل ،کراچی بار ایسو سی ایشن کے رکن بھی رہے۔ ان کا خاندانی پس منظر جٹ خاندان’مانگٹ ‘ سے ہے، ان کا آبائی شہر گوجرانوالہ ہے۔ تاہم وہ اس وقت کراچی میں رہائش پزیر ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم