محمد سعید بن احمد سرہندی

( متوفی 1075ھ )

امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی کے دوسرے صاحبزادے جنہیں علم مناظرہ میں یدِ طولیٰ حاصل تھا۔ آپ مخالف کو ساکت کر دیا کرتے تھے۔

علوم ظاہری کی تحصیل اپنے بڑے بھائی خواجہ محمد صادق سے اور حضرت شیخ محمد طاہر لاہوری جو حضرت مجدد الف ثانی کے خلیفہ ہیں، سے کی۔ اپنے والد بزرگوار سے بھی تعلیم حاصل کی۔ سترہ برس کی عمر میں فارغ التحصیل ہو کر درس و تدریس میں مشغول ہو گئے۔

خواجہ محمد سعید نے کئی تصانیف تحریر فرمائیں:

آپ نے مشکوۃ المصابیح پر تعلیقات لکھیں جن میں مذہب حنفی کی۔

خواجہ محمد سعید کے مکتوبات فارسی انشاء اور ادب عالیہ کا گراں قدر سرمایہ ہیں۔ ان مکتوبات کی تعداد 100 ہے جنہیں ان کے ایک خلیفہ مولانا محمد فرخ نے جمع کیا۔

حوالہ جات

ترمیم