محمد صادق بن احمد سرہندی
حضرت مجدد الف ثانی کے سب سے بڑے صاحبزادے جو علوم عقلیہ و نقلیہ میں حدِ کمال کو پہنچے۔
خواجہ محمد صادق کی ولادت 1000ھ میں ہوئی۔
خواجہ محمد صادق کا وصال طاعون کے باعث 1025ھ میں اپنے دونوں بھائیوں خواجہ محمد فرخ اور خواجہ محمد عیسیٰ کے ہمراہ ہوا۔[1]
خراج تحسین
ترمیمآپ کے والد گرامی حضرت مجدد الف ثانی نے ان الفاظ میں آک کو خراج تحسین پیش فرمایا:
” | میرا مرحوم بیٹا اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی تھا اور اللہ کی رحمتوں میں سے ایک رحمت تھا۔ 24 سال کی عمر میں انھوں نے وہ کچھ پا لیا جو بہت کم لوگ پاتے ہیں۔ علوم عقلیہ و نقلیہ کی تحصیل کو حدِ کمال تک پہنچا دیا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ شرح مواقف اور اس جیسی کتابوں کا کمال مہارت سے درس دیتے تھے۔ ان کی معرفت و عرفان کی حکایات اور کشف و شہود کے قصے تو بیان ہی نہیں کیے جا سکتے۔ | “ |